BR100 Decreased By (-0.21%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Increased By (0.02%)
BAFL 56.88 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 26.79 Decreased By ▼ -0.25 (-0.92%)
BOP 33.37 Decreased By ▼ -0.31 (-0.92%)
CNERGY 10.40 Increased By ▲ 0.59 (6.01%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.52 (-2.81%)
DGKC 209.00 Increased By ▲ 1.13 (0.54%)
FABL 98.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.4%)
FCCL 53.56 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
FFL 16.39 Decreased By ▼ -0.29 (-1.74%)
GGL 23.89 Increased By ▲ 0.32 (1.36%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.89 (-0.62%)
HUBC 219.11 Increased By ▲ 1.00 (0.46%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.5%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.13 (-1.77%)
LOTCHEM 29.43 Increased By ▲ 0.32 (1.1%)
MLCF 96.20 Increased By ▲ 0.70 (0.73%)
OGDC 317.05 Decreased By ▼ -0.89 (-0.28%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.59 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
PIOC 295.01 Increased By ▲ 15.00 (5.36%)
PPL 219.41 Decreased By ▼ -0.33 (-0.15%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.50 Decreased By ▼ -0.99 (-0.92%)
SSGC 28.95 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.23 Increased By ▲ 0.13 (1.07%)
TRG 60.10 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
UNITY 10.00 Decreased By ▼ -0.11 (-1.09%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

احتجاجی مظاہرے، امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے ویزا سروسز معطل کردی

  • کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سفارتی انکلیو اور قونصل خانوں کے گرد سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے، امریکی سفارت خانہ
شائع اپ ڈیٹ

موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور لاہور اور کراچی میں قونصلیٹ جنرلز نے جمعہ 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردیے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں اس کا اعلان کیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سفارتی انکلیو اور قونصل خانوں کے گرد سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے۔

یہ پیشرفت اتوار کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان ہونے والے پرتشدد تصادم کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ ہنگامہ آرائی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے چند گھنٹے بعد شروع ہوئی۔

ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب مظاہرین نے قونصل خانے کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کی صبح خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں شہید ہوئے۔ مزید برآں ایک سینیئر اسرائیلی اہلکار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ان کی میت مل گئی ہے۔

دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو کہا کہ پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور تخریب کاری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

محسن نقوی نے یہ بات اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایک بیان میں کہی۔ ریڈ زون، سفارتی انکلیو اور دیگر اہم مقامات کے دورے کے دوران وزیر داخلہ نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سفارتی انکلیو کے اندر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکیورٹی انتظامات ہر لحاظ سے جامع اور مکمل ہونے چاہئیں اور مزید کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔

Comments

200 حروف