کھیل
یورو 2024 کے فائنلسٹ اسپین اور انگلینڈ نیشنز لیگ کے ایک ہی گروپ میں شامل
- لیگ بی میں گروپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کی دوبارہ نیشنز لیگ کے ٹاپ ڈویژن میں ترقی
فرانس اور اٹلی کو نیشنز لیگ میں مسلسل دوسری بار ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں ایک مشکل گروپ 1 کا حصہ ہیں جس میں ترکیہ اور سابق سیمی فائنلسٹ بیلجیم بھی شامل ہیں۔
جرمنی کو گروپ 2 میں سابق فائنلسٹ نیدرلینڈز کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن پرتگال کو گروپ 4 میں ڈنمارک، ناروے اور ویلز کے مدمقابل لایا گیا ہے۔ یوکرین پر حملے کے باعث روس کو اس مقابلے سے باہر رکھا گیا ہے۔
جمعرات کو ہونے والی 2026-27 یو ای ایف اے نیشنز لیگ کی قرعہ اندازی درج ذیل ہے:
لیگ اے
- گروپ اے1 : فرانس، اٹلی ،بیلمیم ،ترکیہ
- گروپ اے 2 : جرمنی، نیدرلینڈز، سربیا، یونان
- گروپ اے 3 : اسپین، کروشیا، انگلینڈ، چیک جمہوریہ
- گروپ اے 4 : پرتگال، ڈنمارک، ناروے، ویلز
لیگ اے
- گروپ بی 1 : اسکاٹ لینڈ، سوئٹزرلینڈ، سلووینیا، شمالی مقدونیہ
- گروپ بی 2 : ہنگری، یوکرین، جارجیا، شمالی آئرلینڈ
- گروپ بی 3 : اسرائیل، آسٹریا، آئرلینڈ، کوسوو
- گروپ بی 4 : پولینڈ، بوسنیا، رومانیہ، سویڈن
لیگ سی
- گروپ سی 1: البانیہ، فن لینڈ، بیلاروس، سان مارینو
- گروپ سی 2 : مونٹی نیگرو، آرمینیا، قبرص، لٹویا/جبرالٹر
- گروپ سی 3 : قازقستان، سلوواکیہ، فارو آئی لینڈز، مالڈووا
- گروپ سی 4 : آئس لینڈ، بلغاریہ، ایسٹونیا، لکسمبرگ/مالٹا
لیگ ڈی
- گروپ ڈی 1 : جبرالٹر/لٹویا*، مالٹا/لکسمبرگ*، اندورا
- گروپ ڈی 2 : لتھوانیا، آذربائیجان، لیختنسٹین
جبرالٹر اور لٹویا کے ساتھ ساتھ مالٹا اور لکسمبرگ ’ریلیگیشن پلے آف‘ (نزولی مقابلے) میں حصہ لیں گے، تاکہ یہ فیصلہ ہو سکے کہ کون سی ٹیمیں نچلی لیگ (لیگ ڈی ) میں جائیں گی۔


Comments