BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

کےالیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

  • میرے لیے کے ای کی خدمت کرنا باعثِ اعزاز رہا ہے، مونس علوی
شائع اپ ڈیٹ

کےالیکٹرک (کے ای) نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اعلان کیا کہ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

یہ پیشرفت گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے صوبائی محتسب کے اس حکم کو منسوخ کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی جس میں کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے ایک مبینہ کیس میں ملوث ہونے پر مونس علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔

مونس علوی کو جون 2018 میں کے الیکٹرک کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2025 میں انہیں دوبارہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔ وہ 2008 سے کے-الیکٹرک سے وابستہ ہیں اور اس دوران کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ٹریژری کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس عہدے کے لیے تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور اگلے ہفتے غالباً منگل (10 فروری) کو بورڈ اجلاس متوقع ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مونس علوی نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھی کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کے-الیکٹرک کے ساتھ 18 سالہ رفاقت، جس میں تقریباً 8 سال بطور سی ای او شامل ہیں، کے بعد میں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

میرے لیے اس ادارے کی خدمت کرنا باعثِ اعزاز رہا ہے جو کراچی کی زندگی میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے، میں نے یہاں انتہائی باہمت اور پرعزم پیشہ ور افراد کے ساتھ کام کیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں مونس علوی نے کہا کہ انہوں نے کمپنی کے لیے جو بنیاد رکھی ہے وہ بہت مضبوط ہے، انہیں یقین ہے کہ ان کے جانشین کے-الیکٹرک کو اگلی منزل تک لے کر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کےالیکٹرک کو چھوڑ کر نہیں جا رہے بلکہ یہ بنیادی طور پر ایک باب کا اختتام اور ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

جولائی 2025 میں صوبائی محتسب نے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے ایک مبینہ کیس میں ملوث ہونے پر مونس علوی کو کے الیکٹرک کے سی ای او کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ مونس علوی نے محتسب کے اس فیصلے کو اپنے لیے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی دن کے اندر محتسب کے حکم کو معطل کر دیا تھا۔

بعد ازاں مونس علوی نے گورنر سندھ کے دفتر میں محتسب کے فیصلے کے خلاف ایک اپیل دائر کی۔

Comments

200 حروف