BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی گراوٹ، 70 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے گرنے کے قریب

  • ایتھر کی قیمت بھی 2,086.11 ڈالر پر آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جمعرات کو بٹ کوائن 70 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے گرنے کے دہانے پر پہنچ گیا۔

بٹ کوائن ایشیائی سیشن میں 3 فیصد سے زائد گرکر 70,052.38 ڈالر پر پہنچ گیا جو نومبر 2024 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر بھی اسی طرح تقریباً 2 فیصد کمی کے ساتھ 2,086.11 ڈالر پر آ گئی، اگر اس کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے نیچے گرتی ہے تو یہ گزشتہ سال مئی کے بعد پہلا موقع ہوگا۔

کرپٹو کرنسیوں میں حالیہ بڑی مندی انتہائی تیزی اور شدت کے ساتھ آئی ہے جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ کیون وارش کی بطور اگلے فیڈرل ریزرو چیئرمین نامزدگی ہے۔ یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ وہ فیڈرل ریزرو کے بیلنس شیٹ (اثاثوں) میں کمی کرسکتے ہیں۔

بٹ کوائن کی قیمت میں اس ہفتے اب تک 7 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوچکی ہے جس کے بعد اس سال اب تک ہونے والا مجموعی نقصان تقریباً 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب ایتھر کی قیمت میں اس سال اب تک تقریباً 30 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کرپٹو کرنسیوں کو (فیڈرل ریزرو کی) بڑی بیلنس شیٹ سے فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ جب فیڈ مارکیٹ میں نقد رقم فراہم کر کے منی مارکیٹس کو رواں رکھتا ہے تو ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا ہےجو کہ سٹہ آرائی یا غیر یقینی منافع والے اثاثوں کے لیے ایک اہم سہارا ہے۔

Comments

Comments are closed.