BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026 کا کراچی ایکسپو میں شاندار افتتاح

  • افتتاحی تقریب میں ایران اور عمان کے قونصل جنرلز کی شرکت
شائع اپ ڈیٹ

تین روزہ بین الاقوامی ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج نمائش ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

فیکٹ ایگزیبشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایران اور عمان کے قونصل جنرلز، مختلف سفارتی مشنز کے اراکین، سرکاری حکام، فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی کے سمیت صنعتی رہنماؤں، نمائش کنندگان اور شعبے سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

نمائش کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج انڈسٹری سے وابستہ پیشہ ور افراد، مینوفیکچررز اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، جہاں جدید تحقیق، مؤثر کاروباری سوچ اور تکنیکی جدتوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

فیکٹ ایگزیبشنزپرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی نے ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026 کو پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج سیکٹر کے لیے بروقت اور ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان جیسے عالمی معیار کے ایونٹس مقامی صنعت کاروں کو جدید عالمی رجحانات، جدید ترین ٹیکنالوجیز اور نئے کاروباری مواقع سے روشناس کراتے ہیں، جبکہ یہ نمائش مقامی مارکیٹ میں جدید بین الاقوامی حل متعارف کروانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

نمائش میں ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھرپور شرکت کی جا رہی ہے، جبکہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے مندوبین، خریداروں اور صنعت کے ماہرین کی بڑی تعداد بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

متعدد بین الاقوامی نمائش کنندگان نے اپنی جدید اور اعلیٰ قدر کی مشینری پاکستان میں پہلی بار پیش کی ہے، جو مقامی مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔تین روزہ بین الاقوامی نمائش 24جنوری تک جاری رہے گی، جہاں نیٹ ورکنگ، بزنس میچ میکنگ، شراکت داری اور صنعتی تعاون کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.