BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)
پاکستان

پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے مکمل تعاون کا اعادہ

  • وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے ادارے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور وائرس کے خاتمے کے لیے ملک کے اعلیٰ ترین سیاسی عزم کی تعریف کی ہے۔

یہ یقین دہانی جنیوا میں ڈاکٹر ٹیڈروس اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

اس موقع پرعائشہ رضا فاروق نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کو پاکستان کے پولیو پروگرام میں ہونے والی پیشرفت اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی سرپرستی میں بقیہ آپریشنل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کیے جانے والے تزویراتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مسلسل معاونت پر ڈاکٹر ٹیڈروس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پولیو کے خاتمے میں حاصل شدہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے پی ای آئی ۔ ای پی آئی ہم آہنگی تیز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے 2026 تک وائرس کی مکمل روک تھام کا ہدف کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


Comments

Comments are closed.