BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.00 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 280.01 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر اپنی گراوٹ پر قائم رہا، جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کیے جانے کی خبر سامنے آئی۔ اس اقدام کو مرکزی بینک کی خودمختاری اور امریکی اثاثوں پر اعتماد کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔

سرمایہ کار اب بھی اتوار کی رات گئے سامنے آنے والی تحقیقات (انکوائری) کی خبر کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے، یہ ایک ایسا اقدام تھا جس کی فیڈرل ریزرو کے سابق سربراہان نے بھی مذمت کی اور اسے مرکزی بینک پر شرحِ سود میں تیزی سے کمی لانے کے لیے امریکی صدر کے دباؤ کی مہم میں ایک ڈرامائی شدت کے طور پر دیکھا گیا۔

اس صورتحال پر مارکیٹ کا ردِعمل یہ رہا کہ ڈالر اور امریکی ٹریژریز فروخت کی گئیں، جبکہ بے چینی کے باعث بعض سرمایہ کاروں نے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر سونے کا رخ بھی کیا۔

تاہم یہ فروخت اپریل میں ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر عائد کردہ ٹیرف کے بعد ہونے والی شدید فروخت کے مقابلے میں خاصی محدود رہی۔

ایشیا میں ابتدائی کاروبار کے دوران یورو 1.1663 ڈالر پر مستحکم رہا جو گزشتہ سیشن میں 0.5 فیصد تک بڑھا تھا جبکہ پاؤنڈ اسٹرلنگ بھی معمولی تبدیلی کے ساتھ 1.3463 ڈالر پر برقرار رہا اور پیر کی 0.47 فیصد بڑھوتری کو تھامے رکھا۔

سوئس فرانک کی مانگ میں ’محفوظ سرمایہ کاری‘ کے طور پر مزید اضافہ دیکھا گیا اور یہ معمولی بہتری کے ساتھ 0.7974 فی ڈالر پر رہا جبکہ ڈالر انڈیکس 98.92 کی سطح پر پایا گیا، گزشتہ سیشن میں ڈالر نے تین ہفتوں کی اپنی بدترین مندی ریکارڈ کی تھی۔

اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ کے تازہ اقدام نے رواں سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید دو مرتبہ شرحِ سود میں کمی کی مارکیٹ توقعات کو زیادہ متاثر نہیں کیا، تاہم اس نے مرکزی بینک کی خودمختاری پر سوالات ضرور کھڑے کر دیے ہیں، جو امریکی معاشی پالیسی کی بنیاد اور مالیاتی نظام کا ایک اہم ستون سمجھی جاتی ہے۔

Comments

Comments are closed.