کھیل
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- سری لنکن ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بناکر ڈھیر، پاکستان نے ہدف 16.4 اوورز میں پورا کرلیا
پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
دمبولا میں کھیلے جارہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی.
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3،3 جب کہ شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے 129 رنز کا مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 18 اور عثمان خان 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔


Comments
Comments are closed.