BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.81%)
KSE100 Decreased By (-1.04%)
KSE30 Decreased By (-1.08%)
BAFL 56.51 Decreased By ▼ -0.22 (-0.39%)
BIPL 26.82 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.19 Decreased By ▼ -0.56 (-1.66%)
CNERGY 10.05 Increased By ▲ 0.17 (1.72%)
DFML 17.94 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 198.00 Decreased By ▼ -6.93 (-3.38%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.15 (-1.15%)
FCCL 51.91 Decreased By ▼ -1.18 (-2.22%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.13 Increased By ▲ 0.29 (1.17%)
HBL 298.50 Decreased By ▼ -1.32 (-0.44%)
HUBC 214.75 Decreased By ▼ -2.33 (-1.07%)
HUMNL 10.40 Decreased By ▼ -0.21 (-1.98%)
KEL 7.16 Decreased By ▼ -0.06 (-0.83%)
LOTCHEM 29.05 Decreased By ▼ -0.26 (-0.89%)
MLCF 89.00 Decreased By ▼ -3.16 (-3.43%)
OGDC 314.25 Decreased By ▼ -2.04 (-0.64%)
PAEL 41.05 Decreased By ▼ -0.99 (-2.35%)
PIBTL 16.07 Decreased By ▼ -0.34 (-2.07%)
PIOC 287.00 Decreased By ▼ -13.24 (-4.41%)
PPL 213.50 Decreased By ▼ -3.34 (-1.54%)
PRL 51.79 Increased By ▲ 0.93 (1.83%)
SNGP 99.70 Decreased By ▼ -2.02 (-1.99%)
SSGC 25.42 Decreased By ▼ -1.56 (-5.78%)
TELE 8.27 Decreased By ▼ -0.38 (-4.39%)
TPLP 13.20 Decreased By ▼ -0.19 (-1.42%)
TRG 57.43 Decreased By ▼ -1.83 (-3.09%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

انٹرا ڈے اپڈیٹ: ڈالر کے مقابلے روپے مزید مضبوط

  • صبح 10 بجے تک ڈالر کے مقابلے روپیہ 8 پیسے کی بہتری سے 279.88 پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجے تک ڈالر کے مقابلے روپیہ 8 پیسے کی بہتری سے 279.88 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 280.10 پر بند ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی تجارت کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے دن کمی دیکھی گئی۔ اس کی وجہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی سے پیدا ہونے والے ہیجانی حالات میں بہتری اور فیڈرل ریزرو کے حکام کی جانب سے نرم بیانات ہیں، جنہوں نے وال اسٹریٹ پر سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے۔

ڈالر انڈیکس آخری اطلاعات تک 0.2 فیصد کی کمی سے 98.216 پرجاپہنچا۔ اس طرح پیر کو چار روزہ تیزی کے تسلسل کے خاتمے کے بعد ڈالر کی گراوٹ میں مزید اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی حراست کے بعد اجناس کی منڈیوں میں پیدا ہونے والے شدید اتار چڑھاؤ کے بعد اب عالمی مالیاتی منڈیاں بتدریج استحکام کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ مادورو نے پیر کو مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں منشیات سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں بھی معمولی کمزوری دیکھی گئی اور وہ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 156.255 ین پر آ گیا۔ دس سالہ جاپانی سرکاری بانڈز کی نیلامی کے بعد ڈالر دباؤ میں رہا جس میں طلب گزشتہ ایک سال کی اوسط کے مطابق رہی۔

پیر کو کاروباری سیشن کے دوران ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد امریکی ڈالر میں کمی دیکھی گئی کیونکہ دسمبر میں امریکا کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں توقعات سے زیادہ سکڑ گئیں اور 14 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

ان کے بیانات کے بعد مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقعات میں معمولی اضافہ ہوا، تاہم سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز اب بھی یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک کے 27 سے 28 جنوری کو ہونے والے اگلے اجلاس میں شرحِ سود برقرار رہنے کا امکان 82.8 فیصد ہے۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

Comments are closed.