BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں جوز بٹلر کا سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

  • بابر اعظم تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے سابق انگلش کپتان جوز بٹلر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ جمعرات کو ڈاک لینڈز اسٹیڈیم میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 15 کے ایک میچ میں میلبورن رینیگیڈز کے خلاف کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی 97 ویں ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری مکمل کی۔

بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابلِ شکست فاتحانہ اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کی اس اننگز کی بدولت سڈنی سکسرز نے 165 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 31 سالہ بابر اعظم نے یہ سنگ میل اپنے 333 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبور کیا، ان کے ریکارڈ میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جوز بٹلر نے 97 نصف سنچریاں 476 میچوں میں 8 سنچریوں کے ساتھ مکمل کی تھیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ وارنر کے پاس ہے جنہوں نے 428 میچوں میں 113 ففٹیز اسکور کر رکھی ہیں۔

میچ کی تفصیلات کے مطابق میلبورن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔اوپنر جوش براؤن نے 19 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ جیک فریزر میک گرک نے 38 اور حسن خان نے 39 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے شان ایبٹ نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیک ایڈورڈز، بین ڈوارشوئس اور ہیڈن کیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

165 رنز کے تعاقب میں سڈنی سکسرز نے ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے اننگز کو سنبھالا دیا جبکہ ڈینیل ہیوز نے 30 اور جوئل ڈیوس نے 15 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ سڈنی سکسرز بی بی ایل پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ میلبورن رینیگیڈز ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Comments

Comments are closed.