BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.79%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 56.37 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.61 (3.49%)
DGKC 185.75 Decreased By ▼ -1.47 (-0.79%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.07 Decreased By ▼ -0.58 (-1.12%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.77 Decreased By ▼ -0.27 (-1.42%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -1.90 (-0.63%)
HUBC 198.00 Decreased By ▼ -0.96 (-0.48%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.05 Decreased By ▼ -0.12 (-0.46%)
MLCF 89.65 Decreased By ▼ -1.58 (-1.73%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -0.40 (-0.13%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 235.99 Decreased By ▼ -3.63 (-1.51%)
PPL 218.98 Decreased By ▼ -2.38 (-1.08%)
PRL 91.65 Increased By ▲ 0.43 (0.47%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.13 (-1.71%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.41 (-3.26%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

اپٹما کا کیپٹو پاور پلانٹس پر عائد لیوی سے عارضی استثنیٰ کا مطالبہ

  • دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں بجلی کی سپلائی غیر مستحکم اور ناکافی رہتی ہے، کامران ارشد
شائع اپ ڈیٹ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے موسمِ سرما کے دوران کیپٹو پاور پلانٹس (سی سی پیز) پر عائد لیوی (ٹیکس) سے عارضی استثنیٰ مانگا ہے، تاکہ ٹیکسٹائل ملیں اپنی ضروری سرگرمیاں برقرار رکھنے کے لیے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس استعمال کر سکیں۔

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان کو لکھے گئے ایک خط میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ جاری موسمِ سرما کے دوران صنعتوں کو بجلی کی جس قلت کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ شدید دھند ہے اس نے کئی علاقوں میں گرڈ سے ملنے والی بجلی کی فراہمی کو شدید محدود کر دیا ہے۔

دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں بجلی کی سپلائی غیر مستحکم اور ناکافی رہتی ہے، جو صنعتی سرگرمیوں کو بلا تعطل چلانے میں رکاوٹ بنتی ہے۔ اس کے نتیجے میں وولٹیج میں اتار چڑھاؤ اور بار بار کے بندشیں حساس مشینری کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ملز کو پیداوار کم کرنے پر مجبور کررہی ہیں اور اہم آپریشنل نقصانات کا سبب بن رہی ہیں۔

یہ رکاوٹیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب صنعت پہلے ہی وسیع پیمانے پر ہڑتالوں، غیر یقینی کاروباری ماحول اورمقامی و برآمدی مارکیٹوں میں کمزور طلب سے نبردآزما ہے۔

اس پس منظر میں اپٹما نے دسمبر اور جنوری کے لیے کیپٹیو پاور جنریشن میں استعمال ہونے والی گیس پر لیوی کی عارضی چھوٹ کی درخواست کی ہے اور کہا کہ اس سے ملز کو گیس پر چلنے والے کیپٹیو پاور پلانٹس استعمال کر کے اپنی ضروری کارروائیاں جاری رکھنے اور صنعتی پیداوار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مختصر مدت کی سہولت صنعتی بنیادی ڈھانچے اور پیداواری صلاحیت کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد دے گی جب کہ روزگار اور برآمدی وعدوں کی تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.