زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 15.9 ارب ڈالر ہو گئے
- 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ، مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.02 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19 دسمبر 2025 تک پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، جن میں سے 15 ارب 90 کروڑ 25 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 19 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جو معمول کی آمدن اور ادائیگیوں کے باعث ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ ڈالر رہے، جس کے بعد ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ 19 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 15 ارب 90 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔


Comments