BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
پاکستان

ضلع کرک: پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

  • شہداء میں شاہد اقبال، صفدر، عارف، سمیع اللہ اور محمد ابرار شامل
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گرگری میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہداء میں شاہد اقبال، صفدر، عارف، سمیع اللہ اور محمد ابرار شامل ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ سورکمر کے مقام پر معمول کے گشت کے دوران کیا گیا۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے پولیس فورس کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف محاذِ اول پر رہے ہیں اور ملک میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک شہداء کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ستمبر میں کرک میں ایک فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار، بشمول اسٹیشن ہاؤس آفیسر شہید بحق ہوئے تھے۔


یہ واقعہ مقامی امن و امان کے لیے خطرے کی گھنٹی تصور کیا جا رہا ہے اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔

Comments

Comments are closed.