ڈالر کی نسبت روپیہ مزید مضبوط
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 280.22 روپے پر جاپہنچا
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 280.22 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 پیسے (0.02) کے اضافے سے 280.25 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر پیر کو جاپانی ین، یورو کے مقابلے میں اپنی ریکارڈ کم ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔ یہ صورتحال بینک آف جاپان کے گورنر کازوؤ یوایڈا کے اس بیان کے بعد پیدا ہوئی جس میں انہوں نے جمعہ کو شرحِ سود میں اضافے کے باوجود اپنے معمول کے محتاط لب و لہجے کو برقرار رکھا۔
جاپانی کرنسی (ین) امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 11 ماہ کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی جبکہ آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں یہ 17 ماہ کی کم ترین سطح کے بالکل قریب رہی۔
کسی بھی جارحانہ اشارے کی عدم موجودگی کی وجہ سے ین یورو کے مقابلے میں 1.3 فیصد، امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.4 فیصد اور آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں 1.5 فیصد گرگیا یہاں تک کہ اس کی وجہ سے جاپانی حکومتی بانڈز کی بڑے پیمانے پر فروخت شروع ہوگئی جس نے 10 سالہ بانڈ کی شرحِ منافع کوجو قیمت کے الٹ چلتی ہے تیزی سے بڑھاتے ہوئے 2 فیصد کی علامتی حد سے بھی اوپر پہنچا دیا، جو کہ 1999 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ڈالر پیر کو 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 157.56 یین پر آگیا، تاہم یہ گزشتہ ماہ کی بلند ترین سطح 157.90 کے قریب مستحکم رہا۔
یورو 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 184.51 یین پر آگیا اور جمعہ کے ریکارڈ بلند ترین سطح 184.75 کے قریب برقرار رہا۔ سنگل کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.1714 پر مستحکم رہی۔
آسٹریلین ڈالر معمولی کم ہو کر 104.20 ین پر آگیا، تاہم یہ اس ماہ کے اوائل میں 104.39 یین کی سطح سے زیادہ دور نہیں تھا جو پچھلے سال جولائی کے بعد پہلی بار پہنچا تھا۔ اس نے ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 0.6616 ڈالر تک پہنچا۔
تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا اہم اشارہ ہیں، پیر کو بڑھ گئیں، جب امریکہ نے وینیزویلا کے ساحل کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں ایک آئل ٹینکر کو روکا، اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں کشیدگی برقرار رہی، جس سے رسد میں خلل کے خدشات بڑھ گئے۔
برینٹ کروڈ فیوچرز 1.31 ڈالر یا 2.17 فیصد اضافہ کے ساتھ 61.78 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ( عالمی معیاری وقت دن ایک بج کر 16 منٹ تک)۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1.25 ڈالر یا 2.2 فیصد بڑھ کر 57.77 ڈالر فی بیرل رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی شرح برائے پیر:
-
قیمت خرید: 280.22 روپے
-
قیمت فروخت: 280.42 روپے


Comments