BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

فنڈز کی منظوری، صنعتکاروں نے سندھ حکومت کا اقدام صنعت دوست قرار دے دیا

  • سائٹ ایریا کے لیے 2 ارب روپے کی فنڈنگ سے انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مدد ملے گی، احمد عظیم علوی
شائع اپ ڈیٹ

صنعتکار برادری نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے اربوں روپے کے تاریخی پیکیج کی منظوری پر خیرمقدم کیا ہے۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ اور صدر احمد عظیم علوی نے اس اقدام کو بروقت اور صنعت دوست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کی فراہمی سے نہ صرف پیداواری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی بلکہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے سربرست اعلیٰ زبیر موتی والا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ اس سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوگا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ سندھ حکومت اور بلدیاتی قیادت نے صنعتوں کے دیرینہ مسائل کے حل کی عملی مثال قائم کی ہے جبکہ شفاف عمل درآمد اور اوور سائٹ کمیٹی کے قیام سے صنعتکاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ نے کہا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9.28 ارب روپے کا پیکیج ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صنعتی ترقی کو روزگار اور برآمدات سے جوڑ کر درست سمت کا تعین کیا ہے۔ انہوں نے صنعتوں کو مسائل حل کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں وزراء آئندہ بھی صنعتکاروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی نے کہا کہ سائٹ ایریا کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری صنعتکاروں کے لیے حقیقی ریلیف ہے۔ بنیادی انفرااسٹرکچر کی بحالی سے پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے میئر کراچی اور کمشنر کراچی کی مشاورت سے فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو خوش آئند قرار دیا۔

Comments

Comments are closed.