BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید بہتر

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.30 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتر دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.30 پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 280.31 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی تجارتی سیشن کے آغاز میں امریکی ڈالر تقریباً دو ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا کیونکہ مارکیٹس مختلف اقتصادی اعدادوشمار کے اجراء کا انتظار کر رہی تھیں جن میں مؤخر شدہ نومبر کی امریکی روزگار رپورٹ بھی شامل ہے۔

ڈالر انڈیکس 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 98.261 پر رہا اور 17 اکتوبر کے بعد کی سب سے کم سطح کے قریب پہنچ گیا۔

بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس جلد ہی اکتوبر اور نومبر کے مشترکہ روزگار کے طویل انتظار شدہ اعدادوشمار جاری کرے گا جو امریکی تاریخ کی طویل ترین حکومتی بندش کے دوران ڈیٹا اکٹھا کرنے میں تاخیر کی وجہ سے مؤخر ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی متعدد ابتدائی مینوفیکچرنگ اشارے بھی جاری ہونے والے ہیں۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز امریکی مرکزی بینک کی اگلی میٹنگ 28 جنوری میں شرح سود میں تبدیلی نہ ہونے کا 75.6 فیصد امکان ظاہر کر رہے ہیں جو گزشتہ روز کے مقابلے میں بغیر تبدیلی کے ہے۔

ین کے مقابلے میں، امریکی ڈالر 0.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 155.07 ین پر آگیا، کیونکہ تاجران جمعہ کو بینک آف جاپان کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہیں، منگل کے روز گر گئیں اور پچھلے سیشن کے نقصانات میں اضافہ کر دیا، کیونکہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے امکانات مضبوط نظر آ رہے ہیں، جس سے پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

برانٹ کروڈ فیوچرز 35 سینٹ، یعنی 0.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 60.21 ڈالر فی بیرل پر تجارت کر رہی تھیں، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 35 سینٹ، یا 0.6 فیصد گر کر 56.47 ڈالر فی بیرل پر تجارت کر رہا تھا۔

منگل کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ:

قیمت خرید : 280.30 روپے
قیمت فروخت : 280.50 روپے

Comments

Comments are closed.