BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

میسی کے کولکتہ دورے پر بدانتظامی، اسٹار فٹ بالر صرف 10 منٹ میں روانہ

  • مایوس فینز کا پوسٹر ہورڈنگز توڑ ڈالیں، بوتلیں پھینکیں اور احتجاج شروع کردیا
شائع اپ ڈیٹ

بھارت میں ارجنٹینا کے مقبول ترین فٹ بالر لیونل میسی کا تماشا بن گیا جب کولکتہ میں ان کی ایک اسٹیڈیم آمد کے موقع پر بدنظمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اسٹار کھلاڑی صرف دس منٹ بعد ہی روانہ ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق لیونل میسی اپنے گوٹ ٹور کے لیے بھارتی شہر کولکتہ پہنچے تاہم ویویکانند یووا نامی فٹ بال اسٹیڈیم میں بدانتظامی اور ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی۔

بھارت کی مقامی رپورٹس کے مطابق میسی کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچی مگر سخت سیکیورٹی کے باعث وہ اچانک مشتعل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مایوس فینز نے پوسٹر ہورڈنگز توڑ ڈالیں، بوتلیں پھینکیں اور احتجاج شروع کر دیا اور پھر صورتحال تیزی سے بگڑ گئی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق بدنظمی پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور دیگر مشہور شخصیات کو محض 10 منٹ کے اندر اندر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

کئی فینز جو گھنٹوں انتظار کے بعد لیونل میسی کو دیکھنے کی امید لگائے بیٹھے تھے، مایوس رہ گئے اور انہیں میسی کی صحیح طرح جھلک بھی نہیں دیکھنے ملی۔

اسٹیڈیم کے اندر کے ڈرامائی مناظر دیکھنے کو ملے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ 2011 کے بعد میسی کا یہ پہلا بھارت کا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا تھا جس میں ارجنٹینا نے ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی۔

Comments

Comments are closed.