BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

چینی وفد کا جی جی آئی پی کا دورہ ، قیمتی پتھروں کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • فریقین کا قیمتی پتھروں اور جیڈ جیولری کی صنعتی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم
شائع اپ ڈیٹ

ہوا رُوئی گوی شنگ کلچرل گروپ کے ڈونگ وے وے کی سربراہی میں چینی وفد نے جیولوجیکل اینڈ جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (جی جی آئی پی) کا دورہ کیا۔ وفد میں لیو یِنگ بھی شامل تھیں۔

فروری 2025 میں جی جی آئی پی اور ہوا رُوئی گوی شنگ گروپ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان قیمتی پتھروں اور جیڈ جیولری کی صنعت میں باہمی تعاون، استعداد کار میں اضافہ، ویلیو ایڈیشن، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینا تھا۔

دورے کے دوران چینی وفد نے جی جی آئی پی کے مختلف شعبوں لیپیڈری یونٹ، جیمولوجی سیکشن اور جیولری ٹریننگ یونٹ کا معائنہ کیا۔ وفد نے تربیتی سہولیات، جدید ٹیسٹنگ آلات اور پاکستان کے جیم اسٹون سیکٹر میں ہنرمندی بڑھانے کے جاری پروگراموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ڈونگ وے وے نے جی جی آئی پی کی ویلیو ایڈیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور موجودہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کے لیے تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

دورہ دونوں فریقوں کی اس یقین دہانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ وہ قیمتی پتھروں اور جیڈ جیولری کی صنعت کی ترقی و جدت کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

Comments

Comments are closed.