BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کے سلمان حبیب اور حسن چودھری فوربز کی 30 انڈر 30 فہرست میں شامل

دو پاکستانی سلمان حبیب اور حسن چودھری فوربس کی ’30 انڈر 30 امریکہ 2026‘ کی فہرست میں شامل ہیں، جو امریکہ کے روشن اور...
شائع اپ ڈیٹ

دو پاکستانی نوجوان سلمان حبیب اور حسن چوہدری، فوربز کی 30 انڈر 30 امریکہ 2026 کی فہرست میں شامل 600 افراد میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جو امریکہ کے ابھرتے ہوئے اور ذہین ترین انٹرپرینیورز کو اجاگر کرتی ہے۔

سلمان حبیب کو فوربز نے ’ٹرانسپورٹیشن اینڈ ایرواسپیس‘ کی کیٹیگری میں نمایاں کیا۔ وہ برق کے شریک بانی اور سی ای او ہیں، جو کاروباری اداروں کو اپنے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیے بغیر ترسیل کی خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے۔

سلمان اور ان کے بڑے بھائی شعبان نے 2021 میں برق کی بنیاد رکھی جس نے امریکہ کے 4 ہزار سے زائد شہروں میں 500 سے زائد فراہم کنندگان، بشمول اوبر اور ڈور ڈیش کو یکجا کرتے ہوئے پورے ملک میں ایک مضبوط ڈلیوری نیٹ ورک قائم کیا۔

کمپنی نے سرمایہ کاروں سے 10 ملین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ حاصل کی ہے اور اس کے صارفین میں گروسری کی بڑی کمپنیوں البرٹسنس، سیف وے اور کروگر شامل ہیں۔

سلمان حبیب نے فوربز کی فہرست میں شامل ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لیے واقعی پرجوش ہوں اور ان سب کا شکر گزار ہوں جو اب تک اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔

دوسری جانب حسن چوہدری کو وینچر کیپٹل کی کیٹیگری میں اعزاز دیا گیا۔ وہ بلیک راک پرائیویٹ ایکویٹی پارٹنرز ٹیم میں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور سیریز سی سے قبل آئی پی او کے مراحل تک کمپنیوں میں گروتھ ایکویٹی سرمایہ کاری کی قیادت کرتے ہیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے حسن چوہدری 2023 میں بلیک راک واپس آئے تاکہ اس کے گروتھ ایکویٹی پلیٹ فارم کا آغاز کر سکیں جس کے ذریعے انہوں نے پچھلے دو سال میں 800 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

فوربز کے مطابق حسن کے کیریئر میں 3 اہم سرمایہ کاری کے ایگزٹس شامل ہیں، جن میں گروک (سیریز ڈی کے لیڈ اور بورڈ آبزرور) اور اپلائیڈ انٹیوشن (سیریز ایف کے شریک لیڈ، کلینر پرکنز کے ساتھ) شامل ہیں۔

مزید برآں انہوں نے گلاس ونگ وینچرز II کے ایل پی اے سی میں بھی خدمات انجام دیں جو بوسٹن میں واقع خواتین کی قیادت میں چلنے والا سیڈ اسٹيج مصنوعی ذہانت کا فنڈ ہے۔

فوربز کے مطابق اس فہرست میں مقابلہ 2012 کے آغاز کے وقت کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت ہو چکا ہے۔

ہر سال 10,000 سے زائد لوگ درخواست دیتے ہیں، اور فہرست میں شامل ہونے کا معیار مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ وسیع تبدیلیوں کے باوجود ایک پیشرو انٹرپرینیور بننے کے بنیادی تقاضے مستقل ہیں: تخیل، ذہانت اور بھرپور حوصلہ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال کی فہرست میں شامل افراد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انقلاب کے دوران قیادت کر رہے ہیں۔

نیا طبقہ مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے جدید کام کر رہا ہے، چاہے وہ روبوٹک ایسٹرانٹس تیار کرنا ہو یا ایسے طاقتور ٹولز تخلیق کرنا جو کسی بھی شخص کو ماہر کوڈر یا مہارت یافتہ فنکار بنا سکیں۔

Comments

Comments are closed.