BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ

  • مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 280.45 پر بند ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.45 پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کے معمولی اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 280.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ڈالر کمزور رہا کیونکہ ماند اقتصادی اعدادوشمار نے فیڈرل ریزرو کی آئندہ ہفتے ممکنہ شرح سود میں کمی کے امکان کو مضبوط کیا جس سے ین کو ریلیف ملا اور یورو تقریباً 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سرمایہ کار یہ بھی اندازہ لگا رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہیسٹٹ جروم پاول کے مئی میں مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں، توقع ہے کہ وہ شرح سود میں مزید کمی کی حمایت کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ہیسٹٹ کو مقرر کرنے کا اقدام امریکی ڈالر پر دباؤ ڈال سکتا ہے، کیونکہ بانڈ سرمایہ کاروں نے امریکی محکمہ خزانہ کو خدشات سے آگاہ کیا کہ ہیسٹٹ ٹرمپ کی ترجیحات کے مطابق شرح سود میں جارحانہ کمی کر سکتے ہیں۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کے لیے ایک اہم اشاریہ ہیں، جمعرات کو بڑھ گئیں کیونکہ یوکرین کے روسی تیل کے انفرااسٹرکچر پر حملوں سے ممکنہ سپلائی میں کمی کے اشارے ملے، اور تعطل کا شکار امن مذاکرات روسی تیل کی عالمی منڈی میں واپسی کی توقعات کو محدود کر گیا، اگرچہ کمزور بنیادی عوامل اضافے کو محدود رکھتے رہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 24 سینٹ یا 0.38 فیصد بڑھ کر 62.91 ڈالر ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیدیٹ 29 سینٹ یا 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 59.24 ڈالر پر پہنچ گئی۔

Comments

Comments are closed.