کھیل
ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
- سیریز کے تینوں میچز دمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے تینوں میچز دمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
یہ دورہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کی تیاری کےلیے اہم ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔


Comments
Comments are closed.