BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

بھارت سری لنکا کیلئے انسانی امداد کی فراہمی روک رہا ہے، دفتر خارجہ

  • پاکستان کی خصوصی پرواز، جو سری لنکا کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ ہونی تھی، 60 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے منگل کے روز کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کیلئے بھیجی جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جہاں گزشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان سے پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی خصوصی پرواز، جو سری لنکا کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ ہونی تھی، 60 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہے۔

بیان کے مطابق اب پرواز بھارت سے کلیئرنس کی منتظر ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 48 گھنٹے بعد دی گئی جزوی کلیئرنس عملی طور پر قابلِ عمل نہیں تھی، کیونکہ اس کی مدت چند گھنٹوں تک محدود تھی اور واپسی کی پرواز کیلئے اجازت شامل نہیں تھی، جس سے فوری امدادی مشن کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت نے اپریل میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ایک دوسرے کیلئے فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔

گزشتہ ہفتے سمندری طوفان کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں ہوئیں، جس نے جمعے کے روز سری لنکا میں ایک دہائی کی بدترین سیلابی صورتحال پیدا کی۔ مرکزی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 355 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 366 افراد لاپتہ ہیں۔ مجموعی طور پر آٹھ لاکھ تیس ہزار سے زیادہ افراد یا دو لاکھ تیس ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے اور ہزاروں لوگوں کو ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔

طوفان کے گزرنے کے باوجود حکومت نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کیلئے ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے۔

ادھر پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے پیر کے روز سری لنکا میں سیلاب میں پھنسے ایک خاندان کو بھی نکالا۔

ڈی جی پی آر نیوی کے مطابق، سری لنکا میں جاری انسانی امدادی اور آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سیف پر موجود زیڈ-9 ہیلی کاپٹر نے کولمبو کے علاقے کوٹیکاواٹہ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پانچ دن سے ایک گھر کی چھت پر پھنسے ہوئے خاندان، جس میں سات ماہ کا شیرخوار بچہ بھی شامل تھا، کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

Comments

Comments are closed.