BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (0.86%)
KSE100 Increased By (0.42%)
KSE30 Increased By (0.42%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.50 Increased By ▲ 2.53 (1.31%)
FABL 89.93 Increased By ▲ 0.14 (0.16%)
FCCL 53.49 Increased By ▲ 0.66 (1.25%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.82 Increased By ▲ 0.85 (4.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 215.02 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.71 Decreased By ▼ -0.18 (-0.65%)
MLCF 87.00 Increased By ▲ 0.49 (0.57%)
OGDC 322.90 Increased By ▲ 2.94 (0.92%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 16.98 Increased By ▲ 0.31 (1.86%)
PIOC 268.15 Increased By ▲ 2.09 (0.79%)
PPL 229.39 Increased By ▲ 1.21 (0.53%)
PRL 34.87 Increased By ▲ 0.19 (0.55%)
SNGP 99.39 Increased By ▲ 0.21 (0.21%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.28 (3.38%)
TPLP 8.61 Increased By ▲ 0.39 (4.74%)
TRG 69.85 Increased By ▲ 0.14 (0.2%)
UNITY 11.68 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

بلڈ اپ 2025 : پاکستانی اسٹارٹ اپس نے کامیابی کے راز بتا دیے

  • مسترد کیے جانے سے ڈرنے والے کبھی کاروبار میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، بانی اسٹارٹ اپس
شائع December 1, 2025 اپ ڈیٹ December 1, 2025 06:41pm

اسٹارٹ اَپ قسط بازار کے شریک بانی عارف لاکھانی نے پاکستان میں اپنی کامیابی کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی نے بڑے اشتہاری بورڈز پر وہ اشتہارات لگائے جو اُن راستوں پر نصب تھے جہاں سے ان کے ممکنہ پارٹنرز اور سرمایہ کار اکثر گزرتے تھے، اس حکمت عملی نے انہیں پہچان دلانے، پارٹنرشپ بنانے اور سرمایہ کار حاصل کرنے میں مدد دی۔

ابھی خریدیں بعد میں ادائیگی کریں(بی این پی ایل) ماڈل پر کام کرنے والی کمپنی نے صرف ایک مہینے کے عرصے میں اہم پارٹنر کے عام راستے پر چار مختلف اشتہارات چلائے۔ جب ملاقات کا وقت آیا تو وہ پارٹنر کمپنی کو پہلے ہی پہچانتا تھا۔

عارف لاکھانی کے مطابق یہ اشتہارات مہنگے ضرور تھے لیکن انتہائی مؤثر ثابت ہوئے۔ وہ کراچی میں انویسٹ ٹو انوویٹو (آئی ٹو آئی) کی جانب سے منعقدہ بلڈ اپ 2025 کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔ فروخت کا فن، صارفین، شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو قائل کرنے کی حکمت عملی کے عنوان سے پینل ڈسکشن کی میزبانی کرتے ہوئے عارف لاکھانی نے مزید کہا کہ وہ اسی طریقے سے ماضی میں ایک اور اہم پارٹنر بھی حاصل کر چکے ہیں۔ یہ وہ بے شمار کوششوں میں سے چند تھیں جنہوں نے ان کے اسٹارٹ اَپ کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔

یہ فِن ٹیک نومبر 2021 میں قائم ہوئی اور بی این پی ایل سہولت کے تحت موبائل فونز، گھریلو آلات اور کئی دیگر مصنوعات اقساط پر فراہم کرتی ہے۔ کمپنی نے ستمبر 2024 میں 3.2 ملین ڈالر کی سیریز اے فنڈنگ حاصل کی۔

اس موقع پر نیوٹریلوف کے شریک بانی عزیر طاہر نے بتایا کہ جب وہ سپر مارکیٹس میں اپنی پروڈکٹس کو شیلف پر نہیں دیکھتے تھے تو اسٹور کے کاؤنٹر پر جا کر پوچھتے تھے کہ ان کی مصنوعات کہاں ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی یہی عمل دہراتی تھیں۔ کچھ ہی عرصے بعد مختلف اسٹورز اور سپر مارکیٹس نے خود انہیں فون کرنا شروع کر دیا کہ وہ اپنی مصنوعات کی فراہمی کیسے کر سکتے ہیں۔

اپنی اسنیکس کمپنی کی کامیابی کے راز سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ اسٹارٹ اَپس کو اپنی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ چھوٹی دکانوں سے شروع کرنی چاہیے ، تاکہ برانڈ بنتا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر آپ بڑے سپر اسٹورز سے آغاز کریں گے تو وہ بھاری لسٹنگ فیس اور زیادہ مارجن لیں گے اور آپ کا اسٹارٹ اَپ چھ مہینے میں بند ہو جائے گا۔

حبال کے بانی و سی ای او عمر بن احسن نے کہا کہ اسٹارٹ اَپس کو ہمیشہ کلائنٹس کی جانب سے انکار کے لیے تیار رہنا چاہیے، لیکن مستقل مزاجی ضروری ہے۔ انہیں سمجھنا چاہیے کہ انکار کیوں ہوا اور وہ کیا خامیاں ہیں جو دور کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ انکار سننے کا حوصلہ نہیں رکھتے وہ کبھی بھی پروڈکٹ بیچ نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے کوکا کولا سے 48 ملاقاتیں کیں، ہر سوال کا جواب دیا، تب جا کر ہمیں وہ بطور کلائنٹ ملے۔

انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ نئے کلائنٹ سے ملاقات کے وقت ان مثالوں کا ذکر کریں جن شعبوں میں آپ پہلے سے خدمات دے رہے ہیں، تاکہ انہیں یقین ہو کہ آپ مارکیٹ کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حبال کو روایتی بڑے بینکوں سے سخت مقابلے کا سامنا رہا، اس کے باوجود کمپنی نے وہ کام کیے جو بینک عموماً نہیں کرتے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز ) کیلئے نہیں کرتے۔ نئی کاروباری کامیابی سخت محنت اور خود پر اعتماد سے ملتی ہے۔

بلڈاپ 2025 : اسٹارٹ اَپ کمیونٹی کو یکجا کرنے والا پلیٹ فارم

بزنس ریکارڈر سے گفتگو میں آئی ٹو آئی کی سی ای او سارہ منیر نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد اسٹارٹ اَپ کمیونٹی کو ایک جگہ جمع کرنا، تجربات کا تبادلہ اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بہت بڑی کمیونٹی ہے جو مسائل حل کرنے اور نئی چیزیں تخلیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں آنے والا ہر شخص کسی ایسے فرد سے ملے جو اسی طرح کی مشکلات سے گزر چکا ہو اور ان کا نقطہ نظر بدلے، انہیں لگے کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ ایک بڑی کمیونٹی کا حصہ ہیں۔

کانفرنس تین حصوں پر مشتمل تھی جس میں مالی بہبود، عملی بہبود اور ذہنی و جذباتی بہبود کے حصے شامل تھے جب کہ کامیابی کے لیے ان تینوں کا ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی اسٹارٹ اَپس ابتدا میں نہیں بلکہ بعد کے مرحلے میں فنڈنگ حاصل کر رہی ہیں۔ صرف غیر ملکی سرمایہ نہیں بلکہ مقامی سرمایہ بھی بڑھ رہا ہے۔ وینچر کیپیٹل کا ابتدائی فنڈنگ لینا، اسے تیزی سے خرچ کرنا اور بڑھنا، یہ ماڈل اب ختم ہو رہا ہے، کیونکہ پاکستان جیسی مارکیٹوں میں یہ طریقہ کار نہیں چلتا۔

فنڈنگ بڑھانے کیلئے دباؤ اور اس کے بعد کیا ہوتا ہے کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سیلفلو کے شریک بانی شارون سلیم نے کہا کہ اسٹارٹ اَپ کے لیے سب سے بہترین رقم وہ ہوتی ہے جو وہ اپنے صارفین سے کماتے ہیں۔ وہ کاروبار چلانے کے لیے قرض لینے کے سخت خلاف تھے۔

پینل کی مبصر مصباح نقوی نے اتفاق کیا کہ ریونیو پر مبنی ماڈل مضبوط ہوتا ہے، لیکن جب کسی کاروبار کو پھیلنا ہو تو بیرونی سرمایہ ناگزیر ہوتا ہے۔

مائی کو کے بانی و سی ای او سمیر رضوی اور صحت کہانی کی شریک بانی سارہ سعید خرم نے شرکا کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے سرمایہ کاروں کو انکار کرنا سیکھیں جو ان کے بزنس آئیڈیاز کو اپنی شرائط پر بدلنے کا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اَپس کو اپنے مقاصد، سوچ اور وژن پر قائم رہنا چاہیے۔اپنے مقصد پر یقین ، حوصلہ بلند رکھیں اور وہی کریں جو آپ کو اپنی ترقی کے لیے درست لگتا ہے۔

Comments

Comments are closed.