پٹرول 2 روپے ، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے سستا
- پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے آئندہ 15 روزکے لیے ہوگا
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپےفی لٹرکمی کی گئی ، اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

قبل ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جاتا تھا تاہم اس بار یہ نوٹیفکیشن وزارت توانائی نے جاری کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روزکے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔


Comments
Comments are closed.