BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

کنگ بھائی ڈیجی سول کا کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ 3 ارب روپے کا معاہدہ

  • معاہدے کے تحت کمپنی 12 ماہ میں تعمیراتی مواد اور آلات فراہم کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

کنگ بھائی ڈیجی سول (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ (ایف این ای ایل) کی سرمایہ کار ہے نے ملک کی معروف انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی پرائم کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ تقریباً 3 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کر کے اہم کامیابی سمیٹ لی ہے۔

ایف این ای ایل نے یہ پیش رفت جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری نوٹس میں بتائی۔نوٹس میں آگاہ کیا گیا کہ کمپنی کی سرمایہ کاری، کنگ بھائی ڈیجی سول (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پرائم کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ تقریباً 3 ارب روپے کے سب سے بڑے یکجا آرڈر کا معاہدہ کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

پرائم کنسٹرکشن کمپنی پاکستان کی معروف انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنیوں میں شامل ہے جو قومی سطح کے منصوبوں جیسے سڑکیں، ہائی ویز، پل اور بند تعمیر کرنے میں سرگرم ہے۔

اس معاہدے کے تحت ٹیکنالوجی سے لیس بی ٹو بی سپلائی فراہم کرنے والی کمپنی کنگ بھائی ڈیجی سول 12 ماہ کی مدت میں تعمیراتی مواد اور آلات فراہم کرے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ سنگ میل ایک اہم آپریشنل کامیابی کی نمائندگی اور پاکستان کی صنعتی سپلائی چین میں کمپنی کی موجودگی میں قابلِ ذکر توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایف این ای ایل نے مزید بتایا کہ طویل المدتی اسٹریٹجک ری الائنمنٹ کے حصے کے طور پر وہ آہستہ آہستہ کنگ بھائی ڈیجی سول میں اپنی شیئر ہولڈنگ کی فروخت کرے گی ، تاکہ اپنی لیکویڈیٹی کو مضبوط بنایا جا سکے اور فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر سیکٹرز میں منتقلی کو تیز کیا جا سکے، جنہیں کمپنی کے مستقبل کے ترقیاتی اور ویلیو کریئیشن کے شعبے قرار دیا گیا ہے۔

فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت رجسٹرڈ ایک محدود ذمہ داری کمپنی ہے۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں شیئر بروکریج، کنسلٹنسی سروسز اور پورٹ فولیو انویسٹمنٹس شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.