BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

فیصل آباد کی فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
شائع اپ ڈیٹ

فیصل آباد کے ملک پور شہاب ٹاؤن میں جمعرات کو زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے، جس سے ایک عمارت منہدم ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا دھماکہ کیمیائی فیکٹری میں ہوا، جو کبڈی اسٹیڈیم گراؤنڈ کے علاقے میں واقع تھی جس کے نتیجےمیں گیس کے اخراج کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے مقام کے ساتھ تین دیگر صنعتی یونٹس بھی موجود تھے جن میں یہ فیکٹری واقع تھی۔ تاہم دیگر تین فیکٹریاں گلو، سلیکون اور کڑھائی یونٹس اس وقت بند تھیں۔ دھماکے کے نتیجےمیں 9 قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین فیکٹری کارکن تھے جبکہ باقی متاثرین مقامی رہائشی تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ گیس کے اخراج سے پیدا ہونے والے اسٹیمَر دھماکے کے باعث ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ کئی افراد کو منہدم ہونے والی عمارت سے زندہ نکالا گیا، تاہم کچھ افراد شدید چوٹوں کے باعث جان بحق ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد کی کیمیائی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے فیصل آباد کے کمشنر سے اس واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ایک پتاخہ سازی کی فیکٹری کے دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

Comments are closed.