کھیل
حسن نواز ، صمد کی انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اسکواڈ میں واپس
- صمد کو پریکٹس سیشن کے دوران انگلی میں چوٹ لگی
پاکستانی بلے باز عبدالصمد آئندہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے، انہیں راولپنڈی میں فیلڈنگ سیشن کے دوران ہاتھ میں چوٹ لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش آیا، جب ایک گیند عبدالصمد کے بائیں ہاتھ پر لگی جس کے نتیجے میں ان کی چھوٹی انگلی پر زخم آگیا۔
انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ وہ مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل ہونے کے لیے تقریباً چار ہفتے آرام کریں گے۔
اس صورتحال کے بعد بورڈ نے حسن نواز کو عبدالصمد کے متبادل کے طور پر ٹرائی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ نوجوان بلے باز 19 نومبر کو ٹیم میں رپورٹ کریں گے۔


Comments
Comments are closed.