BR100 Increased By (0.71%)
BR30 Increased By (0.54%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.69%)
BAFL 57.45 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 27.22 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 34.29 Increased By ▲ 0.60 (1.78%)
CNERGY 10.88 Increased By ▲ 0.27 (2.54%)
DFML 18.26 Increased By ▲ 0.21 (1.16%)
DGKC 209.01 Decreased By ▼ -0.89 (-0.42%)
FABL 101.01 Increased By ▲ 2.06 (2.08%)
FCCL 54.73 Increased By ▲ 0.99 (1.84%)
FFL 16.73 Increased By ▲ 0.27 (1.64%)
GGL 25.33 Increased By ▲ 1.51 (6.34%)
HBL 303.50 Increased By ▲ 1.08 (0.36%)
HUBC 220.50 Increased By ▲ 1.56 (0.71%)
HUMNL 10.55 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.41 Increased By ▲ 0.13 (1.79%)
LOTCHEM 29.79 Increased By ▲ 0.14 (0.47%)
MLCF 95.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 0.27 (0.08%)
PAEL 42.95 Increased By ▲ 1.18 (2.82%)
PIBTL 16.85 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 298.00 Increased By ▲ 1.38 (0.47%)
PPL 221.21 Increased By ▲ 1.04 (0.47%)
PRL 51.56 Increased By ▲ 2.51 (5.12%)
SNGP 105.52 Decreased By ▼ -0.61 (-0.57%)
SSGC 28.36 Decreased By ▼ -0.78 (-2.68%)
TELE 8.88 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.34 (2.72%)
TRG 59.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.53%)
UNITY 10.62 Increased By ▲ 0.60 (5.99%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
کھیل

اوور40 ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 کا کراچی میں آغاز ، افتتاحی تقریب 21 نومبر کو ہوگی

  • 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور 42 میچز کھیلے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ویٹرنز کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں ویٹرنز کرکٹ کی خدمات، ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین فواد اعجاز خان نے گورنر سندھ کو اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 21 نومبر کو منعقد کی جائے گی، جس میں بین الاقوامی ویٹرنز ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ تقریب میں شاندار آتشبازی بھی شامل ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور 42 میچز کھیلے جائیں گے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے عالمی مقابلے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.