لکی انوسٹمنٹس نے لکی اسلامک پنشن فنڈ متعارف کرادیا
- یہ فنڈ شریعہ کے مطابق ریٹائرمنٹ سیونگ سلوشن ہے
لکی انوسٹمنٹس لمیٹڈ نے لکی اسلامک پنشن فنڈ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈ شریعہ کے مطابق ریٹائرمنٹ سیونگ سلوشن ہے جس کا مقصد افراد کو منظم اور اخلاقی سرمایہ کاری کے ذریعے طویل المدّتی مالی تحفظ فراہم کرناہے۔
یہ اقدام پاکستان کے اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ہے اور 2028 تک قومی مالیاتی نظام کو شریعہ کمپلائنٹ میں منتقل کرنے کے حکومت وسیع روڈ میپ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ یہ اقدام شریعہ کے مطابق شفافیت کے ساتھ منافع پر مبنی سرمایہ کاری تک رسائی کے لکی انوسٹمنٹس کے عزم کی عکاسی ہے۔
لکی اسلامک پنشن فنڈصارفین کو ریٹائرمنٹ کیلئے سرمایہ جمع کرنے کیلئے مذہبی اصولوں کے مطابق ایک منظم طریقہ کار فراہم کرتاہے۔ یہ فنڈ شریعہ کے مطابق ایکویٹیز، سکوک،اسلامک منی مارکیٹ انسٹرومنٹس اور دیگر منظور شدہ سرمایہ کاری کے ذرائع میں سرمایہ کاری کرے گاتاکہ ترقی کے امکانات اور سرمائے کے تحفظ کے درمیان متوازن حکمتِ عملی فراہم کی جاسکے۔
لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے لکی اسلامک پنشن فنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لکی اسلامک پنشن فنڈ کے ذریعے ہم افراد کو وقار اور ذہنی سکون کے ساتھ ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ یہ صرف ایک پراڈکٹ نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کا عزم ہے کہ انسان کی عمر بھر کی کمائی شفاف اور ذمہ دار اور اسلامک اصولوں کے مطابق بڑھے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہ فنڈ سرمائے کو ضمیرکے ساتھ جوڑنے کے فلسفے کے ساتھ کمپنی کے وژن کی عکاسی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دولت کو اخلاقی اور باہدف انداز میں حاصل کرناچاہیے۔ لکی اسلامک پنشن فنڈ نوجوان پروفیشنلز، کاروباری افراداور تنخواہ داروں سمیت زندگی کے ہر طبقے کے لوگوں کی خدمت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
لکی اسلامک پنشن فنڈ4ذیلی فنڈ پیش کرے گا۔ ایکویٹی، ڈیبٹ، منی مارکیٹ اور گولڈ جن کے ذریعے سرمایہ کار رسک کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کی ضروریات کے مطابق پورٹ فولیومنتخب کرسکیں گے۔ تمام سرمایہ کاریوں کی نگرانی کوالیفائیڈ انوسٹمنٹ پروفیشنلز کریں گے اور اس کی نگرانی فنڈکے شریعہ مشیر مفتی محمد حسان کلیم کریں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.