BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ٹک ٹاک نے کم عمر بچوں کیلئے خاندانی نگرانی کا فیچر متعارف کرادیا

  • مقصد صرف کنٹرول نہیں، بلکہ والدین اور بچوں میں محفوظ آن لائن رابطہ بھی ہے
شائع اپ ڈیٹ

ٹک ٹاک نے پاکستان میں والدین اور بچوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی جس کے ذریعے وہ یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ نوعمر بچے ایپ کا استعمال محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے کریں۔ فیملی پیئرنگ فیچر کے اجرا کے بعد ٹک ٹاک نے کئی نئے ٹولز متعارف کروائے ہیں جو پلیٹ فارم پر خاندانوں کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اب پاکستانی والدین اپنے نوعمر بچوں کی پرائیویسی سیٹنگز دیکھ سکتے ہیں اور جب بھی کوئی عوامی ویڈیو پوسٹ کی جائے تو اس کی اطلاع حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ٹولز آن لائن رویے، صحت مند اسکرین ٹائم اور دیکھنے والے مواد کی مناسبت پر خاندان کے درمیان بات چیت کو فروغ دیتے ہیں۔

ٹک ٹاک واضح کرتا ہے کہ یہ ٹولز صرف والدین کے کنٹرول کے لیے نہیں بلکہ خاندان کے ساتھ بات چیت کے آغاز اور نوعمر بچوں میں خود آگاہی اور ذمہ دار ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔

فیملی پیئرنگ کے ذریعے والدین اسکرین ٹائم مینجمنٹ ٹولز استعمال کرتے ہوئے روزانہ کی حد مقرر کر سکتے ہیں اور وقفے شیڈول کر سکتے ہیں۔

والدین براہِ راست میسجنگ، ویڈیوز پر تبصرہ، اکاؤنٹ ڈسکور ایبلٹی اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے اختیار کو محدود یا فعال کر سکتے ہیں۔ 16 سال یا کم عمر کے صارفین کے لیے ڈیفالٹ طور پر ڈائریکٹ میسجنگ بند ہوتی ہے اور رات کے اوقات میں نوٹیفیکیشنز خاموش رہتی ہیں۔

نوعمر بچوں کے لیے روزانہ 60 منٹ کا اسکرین ٹائم ڈیفالٹ سیٹ کیا گیا ہے اور غیر مناسب مواد کو فلٹر کیا جاتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.