سرکردہ پاکستانی بینکوں میں شمار ہونے والے ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) اور ملک میں اوموڈا اور جیکو گاڑیوں کے خصوصی ڈسٹری بیوٹر نیکس جین آٹو نے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے ، تاکہ صارفین کو نئی جیکو J7 SHS PHEV اور دیگر منتخب اوموڈا اور جیکو ماڈلز کی خریداری کے لیے مسابقتی اور رعایتی آٹو فنانسنگ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
بینک صرف ایک سالہ کیبور + 2 فیصد کا مارک اپ اور ایک فیصد انشورنس ریٹ (ایڈم جی انشورنس کے ذریعے بغیر ٹریکر کے) فراہم کرے گا۔ نیکس جین آٹو صارفین کو گاڑیوں کی ترجیحی ڈلیوری بھی دے گا۔
ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ ایم سی بی عدنان اورنگزیب خان نے بتایا کہ نیکس جین آٹو کے ساتھ شراکت پائیدار اور ماحول دوست نقل و حرکت کے فروغ کی جانب بینک کے وژن کی عکاس ہے۔
ان کے مطابق جیکو پی J7 ایچ ای وی جیسے جدید ماڈلز کے لیے مسابقتی فنانسنگ ریٹس پاکستان میں گرین موبیلٹی کو تیز کریں گے۔
نیکس جین آٹو کے ڈائریکٹر محمد عاقب ذوالفقار نے کہا کہ ایم سی بی کے ساتھ شراکت داری جدید اور ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی ملکیت کو آسان بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.