BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز استنبول میں غزہ سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے دوطرفہ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، معاشی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور ترکیہ کے مابین قریبی رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور برادرانہ تعلقات اور باہمی حمایت کے اس مضبوط رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہے۔

۔

اس سے قبل اسحاق ڈار استنبول پہنچے جہاں وہ ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جس میں غزہ کی جاری انسانی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

استنبول پہنچنے پر ان کا استقبال ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول، سفیر احمد جمیل میروغلو نے پاکستانی سفارت خانے کے عہدیداروں کے ہمراہ کیا۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز کیے جانے اور مسلم ممالک کی جانب سے جنگ بندی اور محصور فلسطینی علاقے تک امداد کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں پر غور متوقع ہے۔

یہ دورہ غزہ بحران کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں اور خطے کی سطح پر مشترکہ ردِعمل کی حمایت کا مظہر ہے تاکہ دشمنی کا خاتمہ اور عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.