BR100 Decreased By (-0.9%)
BR30 Decreased By (-1.53%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.74%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.68 Decreased By ▼ -4.77 (-2.48%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.20 Decreased By ▼ -2.22 (-1.1%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.27 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -1.96 (-2.1%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.98 (-0.94%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 221.20 Decreased By ▼ -5.71 (-2.52%)
PRL 91.09 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
SNGP 90.50 Decreased By ▼ -1.34 (-1.46%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.36 (-0.64%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سندھ : مویشی اور ڈیری مصنوعات سے متعلق اجلاس ، بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی پر غور

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ...
شائع اپ ڈیٹ

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر کی مشترکہ صدارت میں مویشی، ڈیری اور ماہی پروری کے فروغ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں مویشی، ڈیری اور ماہی پروری کے شعبوں میں تجارتی بنیادوں پر بڑے فارم قائم کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت ڈیری، پولٹری اور فش فارم منصوبوں کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے مختلف اضلاع میں گائے، بھینس، بکری اور مرغی کے فارم قائم کرنے، دودھ، گوشت، انڈے اور چمڑے جیسی مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے کے طریقۂ کار پر غور کیا۔

اجلاس میں ان مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں فروخت کے امکانات پر بھی بات ہوئی اور عرب ممالک، چین، وسطی ایشیا اور دیگر ملکوں میں پاکستانی مصنوعات کی کھپت کے روشن امکانات کی نشاندہی کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ ان کا محکمہ مویشی، ڈیری اور فش فارم منصوبوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی قاسم نوید قمر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اسد زامین، متعلقہ کاروباری شخصیات اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.