BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

بینک مکرّمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) نے شاندار مالیاتی بحالی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران قبل از ٹیکس ایک ارب 75 کروڑ روپے منافع ظاہر کیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6.80 ارب روپے کے نقصان کے مقابلے میں 5.05 ارب روپے کی غیر معمولی بہتری ہے۔ یہ تسلسل کا رجحان 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی میں 1.44 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کرنے کے بعد دیکھنے میں آیا، جو تقریباً ایک دہائی بعد بینک کا پہلا مثبت مالی نتیجہ تھا۔

نو ماہ کے اختتام پر بعد از ٹیکس منافع 0.861 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3.18 ارب روپے کے نقصان کے مقابلے میں بنیادی مالیاتی بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سب مضبوط آمدنی میں اضافے اور غیر فعال قرضوں سے غیر معمولی وصولیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

زیرِ جائزہ نو مہینے کی مدت کے دوران بینک کی مجموعی آمدنی میں 2.18 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ نان فنڈ آمدنی 8 فیصد بڑھ کر 2.95 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ یہ بہتری دانشمندانہ سرمایہ کاری، ڈپازٹس کے اخراجات کے نظم و ضبط، اور سرمایہ جاتی منافع میں اضافے کے باعث ممکن ہوئی۔ 30 ستمبر 2025 تک بینک کے ڈپازٹس 165.58 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.11 ارب روپے یا 1.92 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ اوسطاً ڈپازٹ پورٹ فولیو میں 11.51 ارب روپے یا 7.28 فیصد اضافہ ہوا، جو بینک کی مستحکم فنڈنگ اور بیلنس شیٹ میں توسیع پر حکمتِ عملی کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔

سخت مسابقت کے باوجود، بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے کاسا مکس کو بہتر بنانے اور بغیر منافع والے اکاؤنٹس برقرار رکھنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔ نتیجتاً، ستمبر 2024 میں کاسا ریشیو 89.59 فیصد سے بڑھ کر 94.58 فیصد تک مضبوط رہی، جس کی وجہ سے ڈپازٹس کی اوسط لاگت 7.20 فیصد ہوگئی۔

بینک نے اپنے اخراجات میں نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات میں اضافے کو گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 5.96 فیصد تک محدود رکھا۔ نان مارک اپ اخراجات 7.2 ارب روپے کے مقابلے میں 6.39 ارب روپے رہے، جو مؤثر مالیاتی نظم و نسق اور آپریشنز میں کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

گزشتہ 3 سال سے بینک نے غیر فعال قرضوں سے ریکارڈ وصولیاں حاصل کی ہیں اور 2025 میں 0.97 ارب روپے کے مقابلے میں 5.99 ارب روپے کی نیٹ پروویژن ریورسل ظاہر کی۔

اس کے نتیجے میں نان پرفارمنگ قرضوں کا حجم دسمبر 2024 کے 34.19 ارب روپے سے گھٹ کر ستمبر 2025 میں 28.88 ارب روپے رہ گیا، جو صنعت میں سب سے زیادہ وصولیوں میں شمار ہوتا ہے۔ اسی طرح، مجموعی ریشو 2024 کے اختتام پر 69.95 فیصد سے کم ہو کر 63.57 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ کوریج ریشو دسمبر 2024 کے دوران 95.49 فیصد کے مقابلے میں 96.59 فیصد رہا۔

بینک مکرّمہ لمیٹڈ اپنی توجہ قدرتی ترقی اور آپریشنل نظم و ضبط پر برقرار رکھتے ہوئے سال کے اختتام پر ریکارڈ نتائج حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ بینک کی بحالی نہ صرف اس کے مالیاتی استحکام کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس کی کامیاب حکمتِ عملی، مضبوط گورننس، اور اسپانسرز، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ کے غیر متزلزل عزم کی بھی نشان دہی کرتی ہے، جو ایک مضبوط، مستحکم اور منافع بخش ادارے کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

Comments are closed.