BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.9%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.49 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.78 Decreased By ▼ -0.20 (-1.54%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.67 (3.83%)
DGKC 184.75 Decreased By ▼ -2.47 (-1.32%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.07 Decreased By ▼ -0.58 (-1.12%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 301.77 Decreased By ▼ -2.01 (-0.66%)
HUBC 197.40 Decreased By ▼ -1.56 (-0.78%)
HUMNL 9.87 Increased By ▲ 0.02 (0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.16 (-0.61%)
MLCF 89.20 Decreased By ▼ -2.03 (-2.23%)
OGDC 312.73 Decreased By ▼ -0.66 (-0.21%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.44 Decreased By ▼ -0.27 (-1.84%)
PIOC 234.14 Decreased By ▼ -5.48 (-2.29%)
PPL 218.65 Decreased By ▼ -2.71 (-1.22%)
PRL 91.35 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SNGP 90.44 Decreased By ▼ -0.43 (-0.47%)
SSGC 22.98 Decreased By ▼ -0.32 (-1.37%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 55.02 Decreased By ▼ -0.77 (-1.38%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

زونگ نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے ساتھ پاکستان آپریشنز کے لیے تاریخی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جس کا مقصد جدید آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر اور منیجد ڈیجیٹل سروسز کا جامع پیکیج فراہم کرنا ہے۔

اس اشتراک کے تحت زونگ آئی سی بی سی کے آپریشنل اور سیکیورٹی تقاضوں کے مطابق کلاؤڈ پلیٹ فارم مہیا کرے گا، ساتھ ہی آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور اینڈ ٹو اینڈ محفوظ کنیکٹیویٹی بھی فراہم کرے گا۔

یہ خدمات زونگ کے اسلام آباد میں قائم جدید ترین ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سینٹر (ایچ پی سی سی)میں فراہم کی جائیں گی، جو پاکستان کی سب سے جدید ڈیجیٹل سہولیات میں سے ایک ہے۔

خدمات کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے منیجد وائی فائی اور انٹرپرائز کمیونیکیشن سلوشنز بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ آئی سی بی سی کے ملک گیر آپریشنز کو مستحکم، قابلِ اعتماد اور محفوظ نیٹ ورک کارکردگی حاصل ہو۔

اس اسٹریٹجک اتحاد کے تحت دستخط کی باضابطہ تقریب سی ایم پاک ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت اور ایگزیکٹو ٹیموں نے شرکت کی۔

یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ اس سے زونگ کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے مالیاتی شعبے کو محفوظ، توسیع پذیر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کرے گا۔

اس موقع پر بزنس سلوشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر فین جیےہوان نے کہاکہ ہمیں آئی سی بی سی کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے جو ہماری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں اہم قدم ہے۔

یہ اشتراک ہماری مشترکہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے مالیاتی نظام میں عالمی معیار کی آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر اور کلاؤڈ سروسز کے ذریعے جدت، تحفظ اور اعتماد کو فروغ دیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.