ایم سی بی اسلامی بینک کی نئی موبائل ایپ سبوک کا اجراء
ایم سی بی اسلامی بینک نے اپنی نئی موبائل بینکنگ ایپلی کیشن سبوک (ایس یو بی یو کے) باضابطہ طور پر متعارف کرادی ہے جو بینک کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن (ڈیجیٹل تبدیلی) کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔
یہ ایپ صارفین کے اسلامی بینکنگ کے تجربے کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو زیادہ سہولت، اعتماد اور تحفظ فراہم کرتی ہے تاکہ صارفین کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی اپنی مالی امور کو باآسانی سنبھال سکیں۔
صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی اس ایپ میں آسان انٹرفیس، رواں نیویگیشن اور جدید فیچرز شامل ہیں جنہیں اعلیٰ درجے کے سیکیورٹی پروٹوکولز اور ریگولیٹری تقاضوں کی مکمل پاسداری کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایپ کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایم سی بی اسلامک بینک رضا منشا، صدر و سی ای او زرغام خان درانی اور بینک کی سینئر مینجمنٹ و پروجیکٹ ٹیموں کے ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر رضا منشا نے مالیاتی شعبے میں جدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن پائیدار ترقی اور گاہکوں سے مضبوط تعلق کے لیے ناگزیر ہے۔
زرغام خان درانی نے کہا کہ سبوک بینک کے اُس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کو بہترین سروس کے ساتھ جوڑ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اسلامی بینکنگ کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ایم سی بی اسلامی بینک خود کو ایک ڈیجیٹل بینک کے طور پر دیکھتا ہے جو اپنی فزیکل برانچ نیٹ ورک کے ساتھ جدید خدمات پیش کرتا رہے گا۔ سبوک کا اجراء ہمارے ڈیجیٹل سفر کا پہلا بڑا قدم ہے، جو مکمل طور پر صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور توقعات کے گرد تعمیر کیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.