BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

وفاقی کابینہ نے جمعرات کو پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دینے کی سمری منظور کر لی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ داخلہ نے یہ سمری کابینہ کے اجلاس میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اجلاس کو ٹی ایل پی کی ملک بھر میں پرتشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور تنظیم کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

حکام نے بتایا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم بارہا پرتشدد مظاہروں اور عوامی بدامنی کو ہوا دینے میں ملوث رہی ہے۔

بیان میں یاد دلایا گیا کہ 2021 میں اُس وقت کی حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی عائد کی تھی، جو چھ ماہ بعد اس شرط پر ہٹائی گئی کہ تنظیم آئندہ کسی پرتشدد سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگی، تاہم یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہروں اور ریلیوں کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

پنجاب حکومت کی بریفنگ اور سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی کابینہ نے قرار دیا کہ ٹی ایل پی دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہے، لہٰذا اسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیا جائے۔

Comments

Comments are closed.