جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ہوم ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور پروٹیز کو جیت کے لئے 68 رنز کا ہدف ملا جسے مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کر لیا۔
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ٹرسٹن سٹبس بھی بغیر کھاتہ کھولے ہی نعمان علی کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ریان ریکلٹن 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔


Comments
Comments are closed.