BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسلامی و ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی کیلئے ریگولیٹرز، بینکوں اور ٹیکنالوجی اداروں میں تعاون ضروری قرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے سینئر نمائندوں نے پاکستان میں اسلامی اور ڈیجیٹل بینکنگ کی تبدیلی کو تیز...
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے سینئر نمائندوں نے پاکستان میں اسلامی اور ڈیجیٹل بینکنگ کی تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے ریگولیٹرز، بینکوں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کے درمیان مزید موثر تعاون ضروری قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے نیکسٹ جن اسلامک بینکنگ اِن پاکستان 2025 کے عنوان سے کراچی میں منعقدہ خصوصی فورم میں کہی، جس کا اہتمام ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ اور ازینٹیو سافٹ ویئر نے کیا تھا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر کے مالیاتی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، بدلتے ہوئے ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے اور اسلامی بینکنگ کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ڈائریکٹر اسلامی فنانس پالیسی ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک ڈاکٹر زاہدالرحمن کھوکھر نے کہاکہ پاکستان کے بینکنگ شعبے کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہم جدت، تعمیل اور شمولیت کو کس حد تک مؤثر طریقے سے یکجا کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا ویژن 2025 ایسے مالیاتی نظام کی تشکیل پر مرکوز ہے ، جو شریعت کے مطابق ڈیجیٹل طور پر مستحکم اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے قابلِ رسائی ہو۔

انہوں نے کہاکہ اگر ریگولیٹرز، مالیاتی ادارے اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے باہمی تعاون کو فروغ دیں تو ہم ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار بینکنگ شعبہ قائم کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکنگ اور شریعہ کمپلائنس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کے ماہرین نے کامیاب تجربات اور ایک جدید، مؤثر اور اختراعی بینکنگ نظام کے قیام کے روڈ میپ پر گفتگو کی۔

اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (اے اے او آئی ایف آئی) کے پرنسپل ایڈوائزر ہارون تبریز نے ملکی بینکنگ شعبے کو عالمی شریعہ معیارات کے مطابق رکھنے کے لیے معیاری طریقہ کار اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے صدر و سی ای او رضوان عطا نے بڑے پیمانے پر شریعت کے مطابق ماڈلز کے نفاذ میں درپیش حکمتِ عملی کے چیلنجز اور عملی حل پر روشنی ڈالی اور بینک اسلامی کے کیس اسٹڈی پیش کی۔

میـزان بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ و سینئر ایگزیکٹو نائب صدر (ایس ای وی پی) احمد علی صدیقی نے روایتی بینکنگ سے اسلامی بینکنگ میں منتقلی کے عمل کے دوران میـزان بینک کے تجربات شیئر کیے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.