BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو جغرافیائی غیر یقینی صورت حال اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث عالمی رجحان کے مطابق ہے۔

قیمتی دھات کی قیمت مقامی مارکیٹ میں 27 فیصد بڑھ کر 4,012.76 روپے سے بڑھتے ہوئے گزشتہ ہفتے 5,100 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی، جب کہ عالمی منڈی میں اسی عرصے کے دوران چاندی کی قیمتوں میں 32.9 فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس نرخ 50 ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

روایتی طور پر سونے کے کم پرکشش متبادل سمجھی جانے والی چاندی کی یہ تیزی وہی معاشی عوامل چلا رہے ہیں جنہوں نے سونے کی قیمتوں کو بھی تاریخی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ پاکستان میں سونا اس وقت ریکارڈ سطح پر، تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار روپے فی تولہ فروخت ہو رہا ہے۔

۔

مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ صرف جغرافیائی عدم استحکام کے دوران محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کا نتیجہ نہیں بلکہ مضبوط صنعتی طلب اور عالمی اجناس کی حکمتِ عملی میں تبدیلیوں کا عکاس بھی ہے۔

کموڈیٹی کے باہمی تعلق کا رجحان اور ڈالر پر انحصار میں کمی

عارف حبیب کموڈیٹیز کے چیف ایگزیکٹو احسن محنتی نے موجودہ تیزی کو مجموعی طور پر اجناس کی منڈی میں مضبوط رجحان سے منسوب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’تیل، سونا اور چاندی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتیں ایک وسیع تر رجحان کا حصہ ہیں۔ کراس کموڈیٹی ڈیمانڈ اہم کردار ادا کر رہی ہے، خاص طور پر اس وقت جب پیلیڈیم کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جو عموماً چاندی کے لیے الٹا اشارہ (انورس انڈیکٹر) سمجھی جاتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن سے متعلق خبروں نے بھی چاندی کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔

احسن محنتی کے مطابق اسی دوران امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی محصولات میں نرمی اور مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات میں ابتدائی پیش رفت نے قیمتی دھاتوں کی منڈی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر کیا ہے۔

** ڈالر گریز رجحان کے ذریعے برکس ممالک کی طلب میں اضافہ**

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس ) کے چیف بزنس آفیسر ذکی الرحمٰن نے کہا کہ برکس ممالک (برازیل،روس،انڈیا،چین اور جنوبی افریقہ) کی جانب سے سونا اور چاندی بڑے پیمانے پر خریدنے کا سلسلہ قیمتوں میں اضافے کا ایک اہم عنصر ہے۔

۔

“ڈالر سے گریز کے ایجنڈے میں تیزی، خصوصاً چین، بھارت اور روس کے درمیان، سونا اور چاندی جیسے دھاتوں کو بڑھتی ہوئی تعداد میں متبادل سرمایہ محفوظ رکھنے کے ذرائع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،” انہوں نے کہا۔

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے ریکارڈ کاروباری حجم دیکھا گیا، جہاں 70 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے، جو معمول کے 50 تا 60 ارب روپے کی حد سے کہیں زیادہ ہیں، کیونکہ تاجروں نے فی اونس 4,000 ڈالر کی سطح عبور کرنے والی سونے کی تاریخی تیزی پر ردعمل دیا۔

چاندی کا دہرا کردار: محفوظ سرمایہ اور صنعتی دھات

اگرچہ روایتی طور پر چاندی کو سونے کے بعد ثانوی حیثیت حاصل رہی ہے، لیکن ماہرین اس کے منفرد مقام کی نشاندہی کرتے ہیں جو اسے ایک سرمایہ جاتی اثاثہ اور اہم صنعتی جزو، دونوں حیثیتوں میں ممتاز بناتا ہے۔

انٹرایکٹو کموڈیٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عدنان یونس نے ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ میں چاندی کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔

“چاندی کا استعمال شمسی پینلز، برقی گاڑیوں، لیتھیئم بیٹریوں، اور اسمارٹ فونز و لیپ ٹاپس جیسے الیکٹرانک آلات میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ دوہری طلب ، سرمایہ کاری اور صنعتی، آج کی منڈی میں ایک اہم امتیاز ہے،” انہوں نے کہا۔

انہوں نے امریکہ چین تجارتی کشیدگی، چین-تائیوان تنازع اور یورپ میں سیاسی عدم استحکام جیسے وسیع تر جیوپولیٹیکل خطرات کو بھی چاندی کی بڑھتی کشش کے عوامل میں شامل قرار دیا۔

مقامی فراہمی عالمی معیار سے ہم آہنگ

پاکستان میں چاندی کی منڈی بتدریج باضابطہ ہو رہی ہے، جہاں تین کمپنیاں، پی ایس ایل، کے بی ای، اور بی ایم ڈبلیو، بین الاقوامی معیار کے مطابق بلین بارز تیار کر رہی ہیں۔ یہ بارز 10، 50 اور 100 تولہ کے وزن میں دستیاب ہیں، جن پر بارکوڈ، سیریل نمبر اور 999.0 خالصیت کا سرٹیفکیٹ درج ہوتا ہے، جو مقامی بلین انڈسٹری کی بلوغت کی عکاسی کرتا ہے۔

سوسائٹی آف جیولرز اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (طارق روڈ) کے نائب صدر عبداللہ عبدالرزاق چاند نے کہا کہ اب چاندی صرف سونے کا سستا متبادل نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ “سرمایہ کاری کے بہاؤ اب عالمی سطح پر چاندی کی طرف بھی جا رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی ہم زیورات کے ساتھ ساتھ صنعتی درجے کی چاندی کی مانگ میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔”

انہوں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ سونا اب بھی زیورات اور مالی تحفظ کے لیے پسندیدہ اثاثہ ہے، لیکن الیکٹرانکس اور گرین ٹیکنالوجیز میں چاندی کی وسیع افادیت نئی طلبی حرکیات پیدا کر رہی ہے۔

امکانات: اتار چڑھاؤ کے باوجود تسلسل

چاندی کے توانائی منتقلی ٹیکنالوجیز میں اسٹریٹجک کردار اور بطور مالیاتی اثاثہ سونے سے اس کے تعلق کے باعث، ماہرین توقع کرتے ہیں کہ اس کی مانگ مضبوط رہے گی۔ تاہم، قلیل مدتی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے، خصوصاً امریکہ اور چین میں جیوپولیٹیکل پیش رفت اور معاشی اشاریوں کے تناظر میں۔

جیسے جیسے پاکستان کی چاندی کی منڈی عالمی قیمتوں کے رجحانات سے ہم آہنگ اور مقامی پیداوار بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوتی جا رہی ہے، سرمایہ کار اور صنعتی صارفین دونوں اس دھات کی سمت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔


(معاونت: حسین افضل – گرافکس، جنید سنور – ڈیٹا)

Comments

Comments are closed.