BR100 Increased By (1.41%)
BR30 Increased By (1.43%)
KSE100 Increased By (1.25%)
KSE30 Increased By (1.31%)
BAFL 57.97 Increased By ▲ 0.77 (1.35%)
BIPL 27.20 Increased By ▲ 0.31 (1.15%)
BOP 34.42 Increased By ▲ 0.73 (2.17%)
CNERGY 10.94 Increased By ▲ 0.33 (3.11%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.35 (1.94%)
DGKC 212.14 Increased By ▲ 2.24 (1.07%)
FABL 101.27 Increased By ▲ 2.32 (2.34%)
FCCL 54.80 Increased By ▲ 1.06 (1.97%)
FFL 16.76 Increased By ▲ 0.30 (1.82%)
GGL 24.71 Increased By ▲ 0.89 (3.74%)
HBL 305.50 Increased By ▲ 3.08 (1.02%)
HUBC 222.25 Increased By ▲ 3.31 (1.51%)
HUMNL 10.60 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.46 Increased By ▲ 0.18 (2.47%)
LOTCHEM 29.95 Increased By ▲ 0.30 (1.01%)
MLCF 96.90 Increased By ▲ 0.54 (0.56%)
OGDC 321.01 Increased By ▲ 2.79 (0.88%)
PAEL 43.27 Increased By ▲ 1.50 (3.59%)
PIBTL 17.13 Increased By ▲ 0.32 (1.9%)
PIOC 299.97 Increased By ▲ 3.35 (1.13%)
PPL 223.21 Increased By ▲ 3.04 (1.38%)
PRL 52.45 Increased By ▲ 3.40 (6.93%)
SNGP 108.95 Increased By ▲ 2.82 (2.66%)
SSGC 29.70 Increased By ▲ 0.56 (1.92%)
TELE 8.95 Increased By ▲ 0.13 (1.47%)
TPLP 13.16 Increased By ▲ 0.65 (5.2%)
TRG 60.65 Increased By ▲ 0.43 (0.71%)
UNITY 10.64 Increased By ▲ 0.62 (6.19%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)

تین روزہ عالمی نمائش جس میں ہاتھ سے بنے قالین پیش کیے گئے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

نمائش کے دوران غیر ملکی خریداروں کی جانب سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے رواں مالی سال ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافے کا تخمینہ ہے ۔

نمائش میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں نے منتظمین کی شاندار مہمان نوازی کی تعریف کی۔ انہوں نے نمائش میں پیش کردہ مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی ہنرمندوں کے تیار کردہ قالینوں کی بین الاقوامی مانگ بہت زیادہ ہے۔ مختلف ممالک کی کمپنیوں نے آرڈرز دیے اور مصنوعات خریدیں۔

پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد نے بتایا کہ تین روزہ عالمی نمائش نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے ، غیر ملکی خریداروں نے اعلی معیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو بے حد پذیرائی دی ہے اور عمومی جائزے کے مطابق نمائش میں اسٹالز لگانے والے تمام مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کو برآمدی آرڈرز ملے ہیں جو صنعت کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ہے ۔

انہوں نے غیر ملکی خریداروں کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے دورس نتائج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی نمائش نہ صرف پاکستانی ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں اضافے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہے جو مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) کے شکر گزار ہیں جن کی ہر طرح کی معاونت میسر آنے سے عالمی نمائش کو کامیاب بنانے میں مدد ملی ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.