BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ، 66.41 ارب روپے تک جا پہنچیں

  • نان رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن مہم بھی شروع
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران 66.41 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔

پی آر اے کے مطابق یہ رقم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران جمع ہونے والے 51.98 ارب روپے کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔

پی آر اے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کل 66.41 ارب روپے میں سے 1.7 ارب روپے صرف انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں وصول کیے گئے۔ پی آر اے کے مطابق موجودہ مالی سال میں نہ کوئی نیا ٹیکس عائد کیا گیا اور نہ ہی کسی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا اس کے باوجود ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید برآں، پی آر اے نے نان رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن مہم شروع کردی ہے اور اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سروس فراہم کرنے والوں کو رجسٹریشن کے دائرے میں لانے کے لیے کوششیں تیز کریں۔ فیلڈ ٹیموں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کی نشاندہی کریں اور انہیں قواعد کی تعمیل کے لیے نوٹسز جاری کریں۔

پی آر اے کے حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کو رجسٹریشن کے عمل میں شامل کرنے کے لیے ایک آسان اور سادہ طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ان کے لیے سہولت پیدا کی جا سکے۔ قانون کے تحت سروس فراہم کنندگان کے لیے پی آر اے کے ای۔آئی ایم ایس (E-IMS) سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرانا بھی لازمی کر دیا گیا ہے، بصورتِ دیگر بھاری جرمانے اور سزا دی جا سکتی ہے۔ پی آر اے کے اعلیٰ حکام کے مطابق رجسٹریشن مہم کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور ٹیکس بیس کو وسعت دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت کے فروغ اور معیشت کی دستاویزی شکل کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.