BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 27.16 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 36.54 Increased By ▲ 0.54 (1.5%)
CNERGY 12.19 Increased By ▲ 0.94 (8.36%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.91 Decreased By ▼ -1.28 (-0.58%)
FABL 100.53 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 57.41 Increased By ▲ 0.53 (0.93%)
FFL 16.57 Increased By ▲ 0.06 (0.36%)
GGL 24.65 Increased By ▲ 0.75 (3.14%)
HBL 325.00 Decreased By ▼ -0.60 (-0.18%)
HUBC 225.95 Increased By ▲ 2.37 (1.06%)
HUMNL 10.80 Increased By ▲ 0.05 (0.47%)
KEL 7.34 Decreased By ▼ -0.08 (-1.08%)
LOTCHEM 27.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
MLCF 102.20 Decreased By ▼ -0.89 (-0.86%)
OGDC 319.00 Increased By ▲ 0.51 (0.16%)
PAEL 43.84 Decreased By ▼ -0.54 (-1.22%)
PIBTL 16.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 273.70 Decreased By ▼ -2.16 (-0.78%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -0.98 (-0.44%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 104.20 Decreased By ▼ -0.71 (-0.68%)
SSGC 27.33 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
TELE 8.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.68%)
TPLP 15.04 Increased By ▲ 0.07 (0.47%)
TRG 63.25 Increased By ▲ 0.88 (1.41%)
UNITY 11.53 Decreased By ▼ -0.37 (-3.11%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جبکہ سرمایہ کاروں نے سیشن کے آخری گھنٹوں میں منافع سمیٹنے کو ترجیح دی۔

مارکیٹ کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2,000 سے زائد پوائنٹس گر کر 162,411.25 کی انٹرا ڈے نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم بعد ازاں نمایاں ریکوری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 165,262.85 تک گیا۔

سیشن کے آخری گھنٹوں میں ایک بار پھر فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ نیچے آئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,432.61 پوائنٹس (0.87 فیصد) کمی کے ساتھ 163,098.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کے شعبوں میں نمایاں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے بڑے اسٹاکس، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، واہ نِک، ایم سی بی، این بی پی اور یو بی ایل، سب کے سب منفی زون میں بند ہوئے۔

ایک اہم پیش رفت کے طور پراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں۔ یہ گزشتہ سال اسی عرصے کے 2.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہانہ بنیاد پر بھی ترسیلات میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا جو اگست میں 3.1 ارب ڈالر تھیں۔

مزید برآں کے الیکٹرک کی ملکیت اور مستقبل کی شراکت داری سے متعلق دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔ پہلی یادداشت کے ای ایس پاور لمیٹڈ کے حصص کی خرید و فروخت سے متعلق تھی جبکہ دوسری یادداشت کے الیکٹرک لمیٹڈ اور ٹرائیڈنٹ انرجی لمیٹڈ کے درمیان پاکستان کے توانائی شعبے میں اسٹریٹجک تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے طے پائی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ منفی رجحان پر بند ہوئی جہاں وسیع پیمانے پر فروخت کے دباؤ نے ابتدائی منافع کو ختم کر دیا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 735.94 پوائنٹس (0.45 فیصد) کمی کے بعد 164,530.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس جمعے کے روز کمزور رجحان کے ساتھ کاروبار کر رہی تھیں جبکہ وال اسٹریٹ میں گراوٹ کے اثرات برقرار رہے۔ اجناس کی منڈیوں میں بھی حالیہ تیزی کے بعد قدرے سست روی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں اور ٹیرف پیکیج کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں مصنوعی ذہانت سے وابستہ ٹیکنالوجی ہارڈویئر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جس سے خطے کی اسٹاک مارکیٹس نے امریکی مارکیٹس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس جاپان کے علاوہ 0.2 فیصد کمی سے ٹریڈ کر رہا تھا۔ ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں 1.1 فیصد کمی، آسٹریلیا میں 0.1 فیصد کمی، جبکہ جنوبی کوریا کا انڈیکس 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ خطے کی سب سے مضبوط مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا۔

Comments

Comments are closed.