BR100 Increased By (0.48%)
BR30 Increased By (0.63%)
KSE100 Increased By (0.4%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.37 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.86 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 195.62 Increased By ▲ 2.65 (1.37%)
FABL 89.94 Increased By ▲ 0.15 (0.17%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.02 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
GGL 19.58 Increased By ▲ 0.61 (3.22%)
HBL 286.90 Increased By ▲ 1.40 (0.49%)
HUBC 215.25 Increased By ▲ 0.87 (0.41%)
HUMNL 10.86 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.5%)
MLCF 86.97 Increased By ▲ 0.46 (0.53%)
OGDC 322.27 Increased By ▲ 2.31 (0.72%)
PAEL 39.90 Increased By ▲ 0.48 (1.22%)
PIBTL 16.89 Increased By ▲ 0.22 (1.32%)
PIOC 267.15 Increased By ▲ 1.09 (0.41%)
PPL 229.29 Increased By ▲ 1.11 (0.49%)
PRL 34.79 Increased By ▲ 0.11 (0.32%)
SNGP 99.45 Increased By ▲ 0.27 (0.27%)
SSGC 27.06 Increased By ▲ 0.46 (1.73%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.62 Increased By ▲ 0.40 (4.87%)
TRG 69.50 Decreased By ▼ -0.21 (-0.3%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے کو منفی قرار دیتے ہوئے کھیل پر سیاست کو حاوی ہونے دینے پرشدید تنقید کی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر حالیہ ویڈیو میں ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ انہیں اس وقت مایوسی ہوئی جب بھارتی کھلاڑیوں نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈی ویلیئرز نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس بات پر ناخوش تھی کہ ٹرافی کون پیش کر رہا ہے۔ میری رائے میں اس کی کھیل میں کوئی گنجائش نہیں۔ سیاست کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔ کھیل، کھیل ہوتا ہے اور اسے اسی جذبے سے کھیلنا چاہیے۔

۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ انہیں افسردہ کر گیا، اور اسے ٹورنامنٹ کا ”غیر خوشگوار اختتام“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ ایسی صورتحال دوبارہ پیش نہیں آئے گی۔

یہ تنازع میچ کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل بھی ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی اسکواڈ کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے گروپ مرحلے اور ناک آؤٹ میچز کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.