BR100 Increased By (0.62%)
BR30 Increased By (0.86%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.43%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.31 Increased By ▲ 0.32 (0.94%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.31 Increased By ▲ 2.34 (1.21%)
FABL 89.93 Increased By ▲ 0.14 (0.16%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.83 (4.38%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 215.23 Increased By ▲ 0.85 (0.4%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.70 Decreased By ▼ -0.19 (-0.68%)
MLCF 87.15 Increased By ▲ 0.64 (0.74%)
OGDC 323.00 Increased By ▲ 3.04 (0.95%)
PAEL 39.78 Increased By ▲ 0.36 (0.91%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.23 (1.38%)
PIOC 268.15 Increased By ▲ 2.09 (0.79%)
PPL 229.44 Increased By ▲ 1.26 (0.55%)
PRL 34.87 Increased By ▲ 0.19 (0.55%)
SNGP 99.32 Increased By ▲ 0.14 (0.14%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.37 (1.39%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.60 Increased By ▲ 0.38 (4.62%)
TRG 69.98 Increased By ▲ 0.27 (0.39%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

ایمبیڈڈ فنانس پلیٹ فارم نیم (این ای ای ایم) نے کھانے اور مشروبات کے شعبے میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی بلنک (بی ایل آئی این کے) کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔ نیم کی جانب سے یہ کسی ایسے پلیٹ فارم کے ساتھ پہلی شراکت داری ہے جو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے پی) کے خطے میں کام کرتا ہے۔

شراکت داری کا مقصد بلنک کے ریستوران کلائنٹس کے لیے ادائیگیوں اور تصفیے (پیمنٹ آف سپلیمنٹ) کے عمل کو آسان بنا کر فنڈز کی نقل و حرکت ( موومنٹ آف فنڈ) کو منظم کرنا ہے۔ یہ تعاون بنیادی طور پر پاکستان میں بلنک کے ریستوراں کلائنٹس پر مرکوز ہو گا۔

پاکستان کی آن لائن فوڈ ڈیلیوری مارکیٹ تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہے، جہاں 2030 تک صرف ڈیلیوری کا حصہ 3.4 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نیم کے بیان کے مطابق بلنک نے اس تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شعبے میں خود کو ایک صفِ اول کے ادارے کے طور پر خود کو منوایا ہے۔ پچھلے سال بلنک نے 80 لاکھ سے زائد آرڈرز پر کارروائی کی اور اب پورے ایم ای این اے پی خطے میں 1,500 سے زیادہ ریستورانوں کو براہ راست آرڈرنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

اس شراکت کے تحت بلنک اپنے ای آر پی سسٹم میں نیم کے پیمنٹ لنک اےاپی آئی ایس کو ضم کر رہا ہے۔ اس انضمام سے ہر ماہانہ انوائس کے ساتھ خودکار طور پر ایک محفوظ ادائیگی لنک شامل ہو جائے گا۔

یہ طریقہ کار ریستورانوں کے لیے اپنی سبسکرپشن فیس کا تصفیہ وقت پر کرنا انتہائی آسان بنا دے گا، جس میں وہ کارڈز، بینک اکاؤنٹس، ڈیجیٹل والٹ اورراست (راست) جیسے ادائیگی کے مختلف طریقے استعمال کر سکیں گے۔ نیم کے مطابق یہ انضمام بلنگ کے عمل ہموار بناتاہے اور ریستورانوں کو ادائیگیوں کے انتظام کا ایک تیز اور آسان طریقہ مہیا کرتا ہے۔

نیم ایک بلنک برانڈڈ والیٹ اور لیجر حل بھی فراہم کرے گا۔ اس سے بلنک کو اپنے ریستوران کلائنٹس کو ڈیجیٹل والیٹس جاری کرنے اور تصفیے کے عمل کو زیادہ رفتار اور درستگی کے ساتھ سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

بلنک کے سی ای او اور شریک بانی سید سائر علی نے اس شراکت داری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ نیم کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ہم پس پردہ ہونے والی ادائیگیوں اور تصفیے کے عمل کو آسان بنائیں کہ جس کے نتیجےمیں صارفین کو اصل ترجیحات یعنی کسٹمر سروس کو بہتر بنانے اور کاروبار کو ترقی دینے میں آسانی ہو۔

نیم میں پارٹنرشپس کے سربراہ شہریز باوانی نے زور دیا کہ پاکستان کا فوڈ اور ریٹیل سیکٹر غیر معمولی رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور نیم کا مقصد بلنک جیسے پلیٹ فارم کو وہ مالیاتی انفرااسٹرکچر فراہم کرنا ہے جس کی انہیں وسعت کے لیے ضرورت ہے۔

یہ شراکت داری پاکستان کی متحرک فوڈ اور ریٹیل مارکیٹ میں نیم کے قدم جمانے کا پہلا قدم ہے۔

Comments

Comments are closed.