BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی قیادت کپتان شان مسعود کریں گے۔

اسکواڈ میں 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے جن میں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر شامل ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں پاکستان کے بڑے نام بھی موجود ہیں، جن میں سابق کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

ٹاپ آرڈر میں عبداللہ شفیق اور امام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے، جب کہ مڈل آرڈر میں سلمان علی آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔ آل راؤنڈر عامر جمال، فاسٹ بولرز حسن علی اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ میں موجود ہیں۔

اسپن ڈپارٹمنٹ میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد کو جگہ دی گئی ہے تاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں اسپنرز کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہو گا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں لگایا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ جوائن کرینگے جبکہ پہلے ٹیسٹ سے قبل حتمی اسکواڈ مزید مختصر کردیا جائیگا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز ہوگی جو 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پاکستانی اسکواڈ

شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی۔

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان

  • پہلا ٹیسٹ: 12 تا 16 اکتوبر قذافی اسٹیڈیم، لاہور

  • دوسرا ٹیسٹ: 20 تا 24 اکتوبر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

  • پہلا ٹی 20 : 28 اکتوبر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

  • دوسرا ٹی20 : 31 اکتوبر قذافی اسٹیڈیم، لاہور

  • تیسرا ٹی20 : یکم نومبر قذافی اسٹیڈیم، لاہور

  • پہلا ون ڈے : 4 نومبر اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد

  • دوسرا ون ڈے : 6 نومبر اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد

  • تیسرا ون ڈے : 8 نومبر اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد

Comments

Comments are closed.