BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں جب روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے تو پاکستان بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہوگا، تاہم ناقابل شکست بھارت ٹائٹل کا دفاع کرنے والا مضبوط دعویدار نظر آرہا ہے۔

بھارتی ٹیم آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں ہر لحاظ سے غیر معمولی فارم میں ہے اور فائنل میں بالکل مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

بھارت نے گروپ مرحلے اور سپر فورز میں پاکستان کو دونوں بار با آسانی شکست دی۔ ٹیم میں اوپنر ابھیشیک شرما اور اسپنر ورون چکرورتی شامل ہیں جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے دنیا کے ٹاپ رینکڈ بلے باز اور بولر ہیں۔

ابھیشیک شرما ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے چھ اننگز میں 309 رنز اسکور کیے اور اکثر پہلے پاور پلے میں بھارت کی بیٹنگ کی بنیاد رکھی۔ کم اسکور والے ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار فارم کی بدولت کپتان سوریہ کمار یادو کو مشکلات محسوس نہیں ہوئیں۔

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے پاور پلے میں بھارت کو مضبوط آغاز فراہم کیا جبکہ لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو مرکزی تباہ کن کھلاڑی ثابت ہوئے اور 13 وکٹوں کے ساتھ باؤلرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

اسپنرز اکشر پٹیل اور چکرورتی نے بھی درمیانی اوورز میں عمدہ بولنگ کی جب کہ بھارت کے موجودہ آل راؤنڈرز کی بھرمار نے سوریہ کمار کو باؤلنگ کے لیے وسیع آپشن فراہم کیے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دونوں میچوں میں سخت تناؤ دیکھا گیا، واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب مئی میں عسکری تنازع کے بعد دونوں ایٹمی ہمسائے ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔

فائنل سے قبل سوریہ کمار یادو نے کہا کہ مجھے لڑکوں سے وہ ملا جو میں چاہتا تھا، بس اپنے منصوبے پر عمل کریں اور خوفزدہ نہ ہوں۔

پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ بہت پرجوش ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ہماری ٹیم ہر کسی کو شکست دینے کے لیے مضبوط ہے اور ہم اتوار کو بھرپور کھیلیں گے۔

Comments

Comments are closed.