BR100 Decreased By (-1.98%)
BR30 Decreased By (-2.38%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.40 Decreased By ▼ -0.33 (-0.58%)
BIPL 26.81 Decreased By ▼ -0.17 (-0.63%)
BOP 32.89 Decreased By ▼ -0.86 (-2.55%)
CNERGY 10.17 Increased By ▲ 0.29 (2.94%)
DFML 17.70 Decreased By ▼ -0.30 (-1.67%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.10 (-1.1%)
FCCL 51.40 Decreased By ▼ -1.69 (-3.18%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 24.71 Decreased By ▼ -0.13 (-0.52%)
HBL 295.50 Decreased By ▼ -4.32 (-1.44%)
HUBC 213.98 Decreased By ▼ -3.10 (-1.43%)
HUMNL 10.43 Decreased By ▼ -0.18 (-1.7%)
KEL 7.08 Decreased By ▼ -0.14 (-1.94%)
LOTCHEM 28.91 Decreased By ▼ -0.40 (-1.36%)
MLCF 88.90 Decreased By ▼ -3.26 (-3.54%)
OGDC 312.95 Decreased By ▼ -3.34 (-1.06%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.99 Decreased By ▼ -0.42 (-2.56%)
PIOC 282.99 Decreased By ▼ -17.25 (-5.75%)
PPL 212.20 Decreased By ▼ -4.64 (-2.14%)
PRL 52.75 Increased By ▲ 1.89 (3.72%)
SNGP 99.21 Decreased By ▼ -2.51 (-2.47%)
SSGC 24.99 Decreased By ▼ -1.99 (-7.38%)
TELE 8.34 Decreased By ▼ -0.31 (-3.58%)
TPLP 13.16 Decreased By ▼ -0.23 (-1.72%)
TRG 56.54 Decreased By ▼ -2.72 (-4.59%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود ایک آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرے گی تاکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے اپنے اراکین پر عائد کردہ آر ایل این جی ایکچولائزیشن چارجز کا تفصیلی آڈٹ اور تصدیق کی جا سکے۔

ایس این جی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کو لکھے گئے ایک خط میں، اپٹما کے سیکریٹری جنرل شاہد ستار نے کمپنی کی جانب سے حالیہ بلنگ کا حوالہ دیا ہے، جس میں صنعتی گیس/آر ایل این جی صارفین پر گزشتہ دس سالوں کے واجبات کی مد میں یہ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

اپٹما کے مطابق یہ چارجز کسی وضاحت، حسابی تفصیلات یا اختیار کردہ طریقہ کار کو ظاہر کیے بغیر لگائے گئے ہیں۔

شاہد ستار نے کہا کہ بطور صارفین، صنعت کو اس بات کا غیر مشروط حق حاصل ہے کہ اس پر عائد کیے جانے والے چارجز کی بنیاد اور جواز کے حوالے سے مکمل شفافیت فراہم کی جائے۔ کسی بھی وضاحت اور تفصیل کے بغیر ایک دہائی پر محیط واجبات کا عائد ہونا نہ معقول ہے اور نہ ہی قابل قبول۔

اپٹما نے مزید کہا ہے کہ اپنے رکن ملوں کے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے، ایسوسی ایشن ایک معتبر اور آزاد آڈٹ فرم کو مقرر کرے گی تاکہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے لگائے گئے ان چارجز کا مفصل آڈٹ اور تصدیق کی جا سکے۔

ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ضروری ہے تاکہ طریقہ کار اور اصل حسابات میں شفافیت لائی جا سکے جن کی بنیاد پر دس سال پرانے یہ کاروبار دشمن چارجز عائد کیے گئے ہیں، خاص طور پر اس صورت میں کہ ان چارجز کے تحت کوئی بقایا جات ایس این جی پی ایل کی جانب سے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی مالیاتی رپورٹس اور کھاتوں میں رپورٹ نہیں کیے گئے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس صورتحال نے صنعت میں یہ تاثر پیدا کیا ہے کہ پورا عمل صارفین سے من مانے اور بلاجواز رقوم وصول کرنے کی کوشش ہے۔

اپٹما نے منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل سے درخواست کی ہے کہ آڈٹ شروع کرنے کی تاریخ سے آگاہ کریں اور ایس این جی پی ایل کے ایک سینئر افسر کو نامزد کریں جو مقررہ آڈٹ فرم کے ساتھ رابطے کا فوکل پوائنٹ ہو اور مطلوبہ ڈیٹا و ریکارڈ تک رسائی کو ممکن بنائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.