BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن جلد ہی ڈھیر ہو گئی۔ صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پہلے دو اوورز میں آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے 20 گیندوں پر صرف 13 رنز بنائے۔

کپتان سلمان علی آغا 19 اور حسین طلعت 3 رنز بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد پاکستان 8ویں اوور کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر33 رنز تک محدود ہوگیا۔

درمیانی اوورز میں وکٹ کیپر محمد حارث نے 23 گیندوں پر 31 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، تاہم 18ویں اوور میں ان کی وکٹ گرنے سے پاکستان کی بیٹنگ کودھچکا لگا۔

اس سے پہلے شاہین آفریدی نے 13 گیندوں پر 19 اور محمد نواز نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے، جن کی جارحانہ بیٹنگ نے پاکستان کو 100 کے ہندسے سے اوپر پہنچایا۔ آخری اوورز میں فہیم اشرف نے 14 ناقابلِ شکست رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ آٹھ وکٹوں کے نقصان پر135 رنز تک پہنچایا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین 18 رنز کے عوض 2 اور مہدی حسن نے 28 رنز کے بدلے 2 وکٹیں اہم وقت پر لے کر پاکستان کے بیٹسمینوں کو قابو میں رکھا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم جس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اب 136 رنز کا ہدف حاصل کرکے ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنانا چاہیں گے۔

قبل ازیں ایشیا کپ 2025 کے ورچوئل سیمی فائنل میں جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان جاکر علی نے کہا کہ وکٹ خشک نظر آ رہی ہے، اسی لیے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وہ ٹاس جیت کر بھی بیٹنگ ہی کرتے۔

سلمان آغا نے تصدیق کی کہ پاکستان اس اہم ترین میچ کے لیے اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترا ہے جو گزشتہ میچ میں تھی۔

ٹیمیں

پاکستان: صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد

بنگلہ دیش: سیف حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جاکر علی (کپتان و وکٹ کیپر)، نور الحسن، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد، مستفیض الرحمن

Comments

Comments are closed.