BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.71%)
KSE30 Decreased By (-0.7%)
BAFL 55.44 Decreased By ▼ -0.76 (-1.35%)
BIPL 26.32 Decreased By ▼ -0.45 (-1.68%)
BOP 32.25 Decreased By ▼ -0.73 (-2.21%)
CNERGY 10.37 Increased By ▲ 0.27 (2.67%)
DFML 18.11 Increased By ▲ 0.39 (2.2%)
DGKC 194.00 Decreased By ▼ -2.67 (-1.36%)
FABL 97.88 Decreased By ▼ -1.10 (-1.11%)
FCCL 51.25 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 15.83 Decreased By ▼ -0.35 (-2.16%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.39 Decreased By ▼ -3.10 (-1.05%)
HUBC 213.74 Decreased By ▼ -0.44 (-0.21%)
HUMNL 10.25 Decreased By ▼ -0.11 (-1.06%)
KEL 7.11 Increased By ▲ 0.05 (0.71%)
LOTCHEM 26.57 Decreased By ▼ -2.55 (-8.76%)
MLCF 87.01 Decreased By ▼ -1.81 (-2.04%)
OGDC 312.50 Increased By ▲ 0.55 (0.18%)
PAEL 40.44 Decreased By ▼ -0.55 (-1.34%)
PIBTL 15.82 Decreased By ▼ -0.14 (-0.88%)
PIOC 282.93 Increased By ▲ 0.09 (0.03%)
PPL 212.74 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
PRL 52.75 Increased By ▲ 0.21 (0.4%)
SNGP 97.65 Decreased By ▼ -1.71 (-1.72%)
SSGC 24.68 Decreased By ▼ -0.42 (-1.67%)
TELE 8.25 Decreased By ▼ -0.07 (-0.84%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.30 (-2.27%)
TRG 58.29 Increased By ▲ 1.40 (2.46%)
UNITY 9.83 Decreased By ▼ -0.11 (-1.11%)
WTL 1.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

6-0 قیامت تک بھارت کا پیچھا کریگا، خواجہ آصف کا حارث رؤف کے ٹرول پر تبصرہ

  • کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں، لیکن دنیا 6/0 کو یاد رکھے گی، وزیرِ دفاع
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے رافیل مار گرانے والے اشارے نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھارتی شائقین کی سخت برہمی کو جنم دیا، جہاں انہیں بارڈر لائن پر کھڑے ہونے کے دوران تماشائیوں نے جملے کسے۔

حارث رؤف کے اس اشارے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں پاکستانی مداح خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں جبکہ بھارتی شائقین تمسخر کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ اس کے باوجود ہے کہ سب سے پہلے بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں سیاست کو شامل کیا تھا، جب انہوں نے گرین شرٹس کو ہرا کر بھارتی افواج کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حارث رؤف کے اشارے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف نے بالکل درست جواب دیا ہے۔ کم چک کے رکھ۔۔ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں، لیکن 6-0 کو بھارت قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔

۔

یہ سیاسی رنگ لیے ہوئے میچ ان دونوں ممالک کے مئی میں ہونے والے فوجی تصادم کے تناظر میں کھیلا گیا۔

دونوں حریف ٹیمیں اس مقابلے میں پہلے ہی کشیدگی کے ساتھ اتری تھیں کیونکہ بھارت نے گروپ اسٹیج میں ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کر کے معاملات کو مزید بگاڑا۔ سپر فور میچ میں بھی کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ نہیں ہوا۔

۔

میچ کے دوران بھی ماحول کشیدہ رہا۔ شبھمن گل نے شاہین آفریدی کو چوکا مارا تو دونوں کے درمیان سخت نگاہوں کا تبادلہ ہوا۔ اس سے قبل صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری کے بعد کی جانے والی بندوق چلانے کی انداز میں جشن منانے والی حرکت بھی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔

ایک موقع پر ابھشیک شرما اور حارث رؤف کے درمیان بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ میچ بالآخر بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا کر جیت لیا۔

یاد رہے کہ سیاسی تعلقات کی کشیدگی کے باعث جوہری طاقت رکھنے والے یہ دونوں ہمسایہ ممالک صرف غیر جانبدار مقامات پر ہونے والے کثیر ملکی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔

ایشیا کپ سپر فور میں سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں جبکہ سرفہرست دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں پہنچیں گی۔

۔

Comments

Comments are closed.